• KHI: Asr 5:06pm Maghrib 7:01pm
  • LHR: Asr 4:44pm Maghrib 6:42pm
  • ISB: Asr 4:52pm Maghrib 6:50pm
  • KHI: Asr 5:06pm Maghrib 7:01pm
  • LHR: Asr 4:44pm Maghrib 6:42pm
  • ISB: Asr 4:52pm Maghrib 6:50pm

پاکستان آنے والے بین الاقوامی مسافر اپنی موبائل ڈیوائسز رجسٹرڈ کرائیں، پی ٹی اے

شائع January 30, 2025
فائل فوٹو: کریٹیو کامنز
فائل فوٹو: کریٹیو کامنز

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بین الاقوامی مسافروں کو موبائل ڈیوائس رجسٹرڈ کرنے سے متعلق ٹیکس ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق پی ٹی اے نے بین الاقوامی مسافروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ڈیوائس رجسٹریشن کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) کے مقرر کردہ ٹیکس کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق پاکستان میں موبائل ڈیوائسز لانے والے تمام بین الاقوامی مسافر ڈیوائس رجسٹرڈ کرائیں،ڈیوائس رجسٹریشن کے لیے ایف بی آر کے مقرر کردہ ٹیکس کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔

ترجمان کی جانب سے کہا گیا کہ مختصر مدت کے قیام کے لیے پی ٹی اے رجسٹریشن کی عارضی سہولت فراہم کرتا ہے، 120 دن سے زیادہ قیام کا ارادہ رکھنے والوں کو ڈیوائس رجسٹرڈ کرانا لازمی ہے۔

ترجمان پی ٹی اے نے مزید کہا کہ ڈی آئی آر بی ایس سسٹم کے ذریعے اپنی ڈیوائس رجسٹریشن کا عمل مکمل کریں جب کہ رجسٹریشن کا مکمل طریقہ کار ایف بی آر کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہے، تمام ٹیکس ایف بی آر کی جانب سے مقرر کردہ ہیں اور وہی ان کی وصولی کرتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 30 اپریل 2025
کارٹون : 29 اپریل 2025