• KHI: Maghrib 6:51pm Isha 8:09pm
  • LHR: Maghrib 6:27pm Isha 7:50pm
  • ISB: Maghrib 6:34pm Isha 7:59pm
  • KHI: Maghrib 6:51pm Isha 8:09pm
  • LHR: Maghrib 6:27pm Isha 7:50pm
  • ISB: Maghrib 6:34pm Isha 7:59pm

لاہور: معذور بھکاری خاتون کیساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کرکے بھاگنے والا پولیس اہلکار گرفتار

شائع February 10, 2025
معذور بھکاری خاتون کیساتھ زیادتی کرنیوالا اہلکار نشے میں تھا — فائل فوٹو: ڈان نیوز
معذور بھکاری خاتون کیساتھ زیادتی کرنیوالا اہلکار نشے میں تھا — فائل فوٹو: ڈان نیوز

لاہور کے علاقے مناواں میں معذور بھکاری خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے اور فرار ہونے کی کوشش کے دوران ایک شخص کو گولی مار کر زخمی کرنے کے فوراً بعد ایک پولیس کانسٹیبل کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی لاہور نے شفیق آباد تھانے میں تعینات ملزم کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے کے بعد کانسٹیبل امجد کو ملازمت سے معطل کردیا۔

تفصیلات بتاتے ہوئے ایک ذرائع نے بتایا کہ ملزم نے نشے کی حالت میں مناواں میں ایک ویران سڑک پر خاتون کو روکا اور اسے گھسیٹ کر قریبی کھیتوں میں لے گیا جہاں اس نے مدد کے لیے شور مچایا، جسے سن کر مقامی شخص ساجد علی سمیت کچھ لوگ خاتون کو بچانے موقع پر پہنچ گئے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ لوگوں کو کھیتوں کی طرف بھاگتے ہوئے دیکھ کر نشے میں دھت پولیس اہلکار نے پستول نکال کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے سجاد زخمی ہوگیا، اس شخص کو بعد میں ٹانگ میں گولی لگنے کی وجہ سے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

پولیس نے ملزم کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا ہے۔

ساندہ میں گھر میں پر اسرار حالات میں خاتون قتل

دریں اثنا ساندہ کے علاقے میں اتوار کے روز ایک خاتون کو اس کے گھر میں پراسرار حالات میں قتل کر دیا گیا، خاتون کی شناخت ردا کے نام سے ہوئی ہے جس کا گلا تیز دھار ہتھیار سے کاٹا گیا تھا۔

پولیس کی تفتیش سے پتا چلا کہ وہ گھر کے اوپری حصے میں رہتی تھی اور اس کا شوہر شمشاد اپنے کام پر گیا ہوا تھا، جب اسے قتل کیا گیا۔

تاہم، پولیس نے اس کے شوہر کو شک کی بنیاد پر حراست میں لے لیا ہے کیونکہ واقعاتی شواہد سے پتا چلتا ہے کہ کوئی بھی بیرونی یا اجنبی شخص گھر کے اوپری حصے میں بغیر دیکھے داخل نہیں ہوسکتا تھا۔

تفصیلات بتاتے ہوئے لاہور پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ متوفی خاتون کے سسرال والے عمارت کے نچلے حصے میں رہائش پذیر تھے جس کا ایک ہی داخلی راستہ تھا اور جبری داخلے کا کوئی نشان نہیں تھا۔

ترجمان نے ابتدائی تحقیقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خاتون کو آدھی رات سے صبح 3 بجے کے درمیان قتل کیا گیا جبکہ متاثرہ کا شوہر ایک فیکٹری میں رات 9 بجے سے صبح 9 بجے تک نائٹ شفٹ میں کام کرتا تھا۔

تاہم واقعے کی رات ملزم دو بار اس کے گھر آیا، پہلے رات 11 بجے اور پھر رات ایک بجے کے قریب، دعویٰ کیا کہ وہ اپنی بیوی کے لیے برگر لے کر آیا تھا۔ اس کی غیر معمولی سرگرمی کی وجہ سے پولیس کو شک ہوا اور شمشاد کو پوچھ تاچھ کے لیے حراست میں لے لیا گیا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لکے شہر کے مردہ خانے منتقل کردیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 8 اپریل 2025
کارٹون : 7 اپریل 2025