• KHI: Maghrib 6:51pm Isha 8:09pm
  • LHR: Maghrib 6:27pm Isha 7:50pm
  • ISB: Maghrib 6:34pm Isha 7:59pm
  • KHI: Maghrib 6:51pm Isha 8:09pm
  • LHR: Maghrib 6:27pm Isha 7:50pm
  • ISB: Maghrib 6:34pm Isha 7:59pm

عالمی سطح پر اے آئی گورننس، ڈیٹا سیکیورٹی اور ڈیجیٹل شمولیت ضروری ہے، شزہ فاطمہ

شائع February 11, 2025
شزہ خواجہ فاطمہ نے اے آئی کے تبدیلی کے اثرات پر روشنی ڈالی اور تمام طبقات کے لیے فوائد یقینی بنانے پر زور دیا — فائل فوٹو: اے پی پی
شزہ خواجہ فاطمہ نے اے آئی کے تبدیلی کے اثرات پر روشنی ڈالی اور تمام طبقات کے لیے فوائد یقینی بنانے پر زور دیا — فائل فوٹو: اے پی پی

وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن (آئی ٹی) شزہ فاطمہ خواجہ نے ریاض میں جاری نمائش LEAP 2025 میں ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وزارتی پینل کے مباحثے میں اخلاقی اے آئی گورننس، ڈیٹا سیکیورٹی اور ڈیجیٹل شمولیت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ڈان اخبار میں شائع سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق ریاض میں جاری LEAP 2025 نمائش میں پاکستانی اور سعودی کاروباری رہنماؤں، سرکاری حکام اور ٹیکنالوجی ماہرین کا ایک بڑا اجتماع دیکھا گیا۔

’اخلاقی اے آئی کے مستقبل کی تشکیل: گورننس اور رسک مینجمنٹ پر کثیر جہتی تناظر‘ کے عنوان سے مباحثہ، ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن (ڈی سی او) کے سیکریٹری جنرل دیمہ الیحییٰ کی میزبانی میں ہوا، جس میں ذمہ دارانہ اے آئی کے نفاذ پر تبادلہ خیال کے لیے عالمی رہنماؤں نے شرکت کی۔

وزیر مملکت شزہ خواجہ فاطمہ نے اے آئی کے تبدیلی کے اثرات پر روشنی ڈالی اور معاشرے کے تمام طبقات کے لیے اے آئی کے فوائد کو یقینی بنانے کے لیے کثیر الجہتی تعاون اور مضبوط ریگولیٹری فریم ورک پر زور دیا۔

انہوں نے اے آئی سسٹمز میں ڈیٹا پرائیویسی، سیکیورٹی اور انصاف پسندی کی اہمیت اور ذمہ دار اے آئی گورننس ماڈل قائم کرنے کے لیے عالمی تعاون پر زور دیا، جو امتیازی سلوک کو روکتے ہیں اور ڈیجیٹل مواقع تک مساوی رسائی کو یقینی بناتے ہیں۔

انہوں نے ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے پر بھی زور دیا اور کہا کہ خاص طور پر ترقی پذیر ممالک میں جامع پالیسیوں اور صلاحیت سازی کے اقدامات کو فروغ دینا ہوگا۔

شزہ فاطمہ نے اے آئی کو سماجی طور پر بااختیار ٹول بنانے کی وکالت کی، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ اس کے فوائد معاشی نمو سے بڑھ کر ایک زیادہ مساوی ڈیجیٹل مستقبل کی تشکیل کے لیے ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ماحول دوست، پائیدار اور جوابدہ اے آئی کے کاربن فٹ پرنٹ کو کم سے کم کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز میں شفافیت اور احتساب کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا، جو عالمی گورننس فریم ورک کی وکالت کرتے ہوئے اور جدت کو فروغ دیتے ہوئے اخلاقی اے آئی کی تعیناتی کو یقینی بناتا ہے۔

وزیر مملکت نے ایک جامع اے آئی پالیسی تیار کرنے کے لیے پاکستان کی لگن پر زور دیا، جو اخلاقی تحفظات کے ساتھ ساتھ تکنیکی ترقی کو ترجیح دیتی ہے۔

انہوں نے حکومتوں، کاروباروں اور ٹیکنالوجی کے رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ عالمی سطح پر اخلاقی اے آئی فریم ورک قائم کرنے کے لیے مل کر کام کریں جو استحکام، اختراع اور پائیدار ترقی کو فروغ دے سکے۔

کارٹون

کارٹون : 8 اپریل 2025
کارٹون : 7 اپریل 2025