• KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:21am
  • LHR: Fajr 4:25am Sunrise 5:48am
  • ISB: Fajr 4:26am Sunrise 5:51am
  • KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:21am
  • LHR: Fajr 4:25am Sunrise 5:48am
  • ISB: Fajr 4:26am Sunrise 5:51am

برطانیہ: 2024 میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم کے سب سے زیادہ واقعات رپورٹ

شائع February 20, 2025
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

برطانیہ بھر میں مسلمانوں کے خلاف نفرت پر نظر رکھنے والے ایک گروپ نے کہا ہے کہ 2024 میں اسے اب تک کی سب سے زیادہ رپورٹس موصول ہوئی ہیں۔

ڈان اخبار میں شائع خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق ’ٹیل ماما‘ کے ڈائریکٹر ایمان عطا کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف نفرت میں اضافہ ناقابل قبول ہے اور یہ مستقبل کے لیے انتہائی تشویش کا باعث ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’2012 میں کام کے آغاز کے بعد گزشتہ سال ہمارے پاس سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ گروپ کو 2024 میں 6 ہزار 313 مسلم مخالف نفرت انگیز واقعات کی اطلاعات موصول ہوئیں، جن میں سے زیادہ تر آن لائن تھیں، جن میں سے 5 ہزار 837 تصدیق کرنے قابل تھیں، اس کے مقابلے میں 2023 میں 4 ہزار 406 شکایات موصول ہوئی تھیں جن میں سے 3767 کی تصدیق ہوئی تھی۔

حملوں کے واقعات 73 فیصد اضافے سے 171 تک جاپہنچے 2023 میں جن کی تعداد 99 تھی، ٹیل ماما کو 2024 میں بدسلوکی کے 2 ہزار 197 آف لائن واقعات رپورٹ ہوئے، اکتوبر 2023 میں غزہ تنازع کے آغاز اور جولائی 2024 میں ساؤتھ پورٹ میں 3 نوجوان لڑکیوں کے قتل کے بعد سے بدسلوکی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

حملوں کے ابتدائی دنوں میں سوشل نیٹ ورکس پر یہ جھوٹا دعویٰ وائرل ہوا کہ ساؤتھ پورٹ میں قتل ایک مسلمان تارک وطن نے کیا تھا، جس کے بعد برطانیہ میں دہائیوں کے بدترین فسادات پھوٹ پڑے تھے اور ہجوم نے مساجد اور تارکین وطن کی رہائش گاہوں پر حملے کیے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 3 اپریل 2025
کارٹون : 31 مارچ 2025