• KHI: Maghrib 6:30pm Isha 7:46pm
  • LHR: Maghrib 5:55pm Isha 7:16pm
  • ISB: Maghrib 5:58pm Isha 7:21pm
  • KHI: Maghrib 6:30pm Isha 7:46pm
  • LHR: Maghrib 5:55pm Isha 7:16pm
  • ISB: Maghrib 5:58pm Isha 7:21pm

بھارت نے مبینہ زرمبادلہ کی خلاف ورزیوں پر ’بی بی سی‘ پر جرمانہ عائد کردیا

شائع February 21, 2025
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

بھارت کی انسدادِ مالیاتی جرائم ایجنسی نے برطانوی نشریاتی ادارے برٹش براڈکاسٹنگ سروس (بی بی سی) کو مبینہ غیر ملکی زرمبادلہ کی مبینہ خلاف ورزیوں پر 3 لاکھ 14 ہزار 510 پاؤنڈ (3 لاکھ 97 ہزار 980 ڈالر) جرمانہ عائد کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف تین حکومتی ذرائع نے کیا۔

انڈین انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے اپریل 2023 میں فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ کے تحت بی بی سی کے خلاف تحقیقات شروع کی تھیں، ٹیکس حکام کی جانب سے دہلی اور ممبئی میں براڈکاسٹر کے دفاتر کی تلاشی لینے کے 2 ماہ بعد یہ اقدام اٹھایا گیا تھا۔

ای ڈی نے بھارت کے فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ کی مبینہ خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرتا ہے اور اس کی ویب سائٹ کے مطابق قصورواروں پر کے خلاف فیصلہ اور جرمانے عائد کر سکتا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بی بی سی نے دسمبر 2023 میں ہندی زبان میں سروسز فراہم کے لیے ایک نئی کمپنی شروع کی تھی، کیونکہ کمپنی میں غیر ملکی ملکیت کو 26 فیصد کی اجازت شدہ حد تک کم کرنے میں ناکامی پر شو کاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

اس کے نتیجے میں براڈکاسٹر کو خلاف ورزیوں پر 15 اکتوبر 2021 سے ہر روز جرمانے کے ساتھ ساتھ3 لاکھ 14 ہزار 510 پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے، ذرائع نے مزید کہا کہ کمپنی کے تین ڈائریکٹرز کو خلاف ورزی کی مدت کے دوران آپریشنز کی نگرانی میں ان کے کردار کے لیے ہر ایک پر ایک لاکھ 4 ہزار 836 پاؤنڈ جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

بی بی سی نے تبصرہ کے لیے رائٹرز کی درخواست کا فوری طور پر جواب نہیں دیا۔

واضح رہے کہ 2023 میں بھارتی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق بی بی سی کی جانب سے دستاویزی فلم کو بھارتی حکومت نے پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے اس کی اسٹریمنگ کے ساتھ ساتھ اس کے شیئر کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے جہاں اس دستاویزی فلم میں دو دہائی قبل بھارتی ریاست گجرات میں ہونے والے فسادات میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ اور موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی کے کردار پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

14 فروری 2023 کو بھارتی ٹیکس حکام نے برٹش براڈکاسٹنگ سروس (بی بی سی) کے نئی دہلی میں قائم دفاتر پر چھاپے مارے تھے۔

بھارتی حکام کا یہ اقدام برطانوی نشریاتی ادارے کی جانب سے 2002 کے گجرات فسادات میں وزیر اعظم نریندر مودی کے کردار پر ایک دستاویزی فلم نشر کرنے کے چند ہفتوں بعد سامنے آیا تھا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے عمارت کو سیل کردیا تھا اور دفتر کے باہر نصف درجن اہلکار تعینات کردیے جنہوں نے 2 منزلوں کو گھیر رکھا تھا اور لوگوں کو عمارت میں داخل ہونے یا باہر نکلنے سے روک رہے تھے۔

بھارتی وزارت خارجہ نے وزیر اعظم نریندر مودی سے متعلق بی بی سی کی اس دستاویزی فلم کو پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا گیا تھا۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 21 فروری 2025
کارٹون : 20 فروری 2025