• KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:21am
  • LHR: Fajr 4:25am Sunrise 5:48am
  • ISB: Fajr 4:26am Sunrise 5:51am
  • KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:21am
  • LHR: Fajr 4:25am Sunrise 5:48am
  • ISB: Fajr 4:26am Sunrise 5:51am

آسٹریلیا: شوگر کی 8 سالہ مریضہ کی تکلیف دہ موت پر مذہبی گروپ کے 14 افراد کو سزا

شائع February 27, 2025
جسٹس مارٹن برنز نے کہا کہ الزبتھ کی موت انتہائی پریشان کن تھی، اور آسانی سے روکا جا سکتا تھا — فائل فوٹو: ڈان
جسٹس مارٹن برنز نے کہا کہ الزبتھ کی موت انتہائی پریشان کن تھی، اور آسانی سے روکا جا سکتا تھا — فائل فوٹو: ڈان

آسٹریلیا میں ایک جج نے ذیابیطس میں مبتلا 8 سالہ بچی کی ’تکلیف دہ‘ موت کے معاملے پر مذہبی گروپ کے 14 ارکان کو جیل بھیج دیا۔

ڈان اخبار میں شائع فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق الزبتھ روز اسٹروز کے والد اور والدہ کے ساتھ ساتھ ’سینٹس فرقے‘ کے مذہبی رہنما اور دیگر ارکان کو گزشتہ ماہ برسبین میں کوئنز لینڈ کی سپریم کورٹ میں قتل کے جرم میں مجرم قرار دیا گیا تھا۔

کوئنز لینڈ کے شہر تووومبا میں واقع چھوٹا سا گرجا گھر ’شفا یابی کی طاقت‘ پر بنیادی یقین رکھتا ہے اور طبی دیکھ بھال یا علاج پر یقین نہیں رکھتا، کئی دن تک انسولین کی دوا بند رہنے کے بعد یہ لڑکی ذیابیطس کی ایک سنگین پیچیدگی کیٹو ایسڈوسس کی وجہ سے فوت ہو گئی تھی۔

جسٹس مارٹن برنز نے بدھ کے روز سزا کی سماعت کے دوران کہا کہ الزبتھ کو آہستہ آہستہ اور تکلیف دہ موت کا سامنا کرنا پڑا اور آپ سب کسی نہ کسی طرح سے ذمہ دار ہیں۔

بچی کی والدہ کیری اسٹروز اور والد جیسن اسٹروز کو 14 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، دونوں کو اپنی بیٹی کی دیکھ بھال کی ذمہ داری سے دستبردار ہونے کا قصوروار پایا گیا تھا۔

جسٹس مارٹن برنز کا کہنا تھا کہ الزبتھ کی موت انتہائی پریشان کن تھی اور اب بھی ہے، اگر اس کے علاوہ کوئی اور وجہ نہ ہو تو اسے مکمل طور پر اور آسانی سے روکا جا سکتا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 3 اپریل 2025
کارٹون : 31 مارچ 2025