• KHI: Maghrib 6:33pm Isha 7:49pm
  • LHR: Maghrib 5:59pm Isha 7:20pm
  • ISB: Maghrib 6:03pm Isha 7:26pm
  • KHI: Maghrib 6:33pm Isha 7:49pm
  • LHR: Maghrib 5:59pm Isha 7:20pm
  • ISB: Maghrib 6:03pm Isha 7:26pm

موٹروے پر 150 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد رفتار پر گاڑی بند، مقدمہ درج، جرمانہ ہوگا

شائع February 27, 2025
— فائل فوٹو: ڈان
— فائل فوٹو: ڈان

موٹروے پر 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے زیادہ تیز چلائی جانے والی گاڑی ضبط کرلی جائے گی، ایف آئی آر کے اندراج کے ساتھ ساتھ جرمانہ بھی ہوگا۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان موٹروے پولیس نے آگاہ کیا ہے کہ 3 لین والی موٹرویز پر کار کی رفتار کی حد 120 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، پبلک سروس گاڑیوں کے لیے رفتار کی حد 110 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

انسپکٹر جنرل (آئی جی) موٹروے پولیس کی ہدایات پر تیز رفتار گاڑیوں کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے، قومی شاہراؤں پر تیز رفتار گاڑیوں کی نگرانی کو مؤثر بنایا جارہا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ حادثات سے بچاؤ کے لیے موٹرویز پر حفاظتی باڑ کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ قومی شاہراہ پر اکثر حادثات تیز رفتاری کے باعث پیش آتے ہیں، حالانکہ موٹروے پولیس کی جانب سے وقتا فوقتاً شہریوں اور ڈرائیورز کے لیے تیز رفتاری کی وجہ سے حادثات کے خطرات کے حوالے سے آگاہی مہم چلائی جاتی ہے، تاہم پھر بھی ڈرائیورز کی بڑی تعداد سفر کے دوران رفتار کی مقررہ حد کی خلاف ورزی کرتی ہے۔

پٹرولنگ پولیس کی جانب سے موٹرویز پر مقررہ رفتار کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے چالان معمول کے مطابق کیے جاتے ہیں، تاہم اب موٹروے پولیس کی جانب سے 150 کلو میٹر سے زائد کی رفتار پر گاڑیاں ضبط کرنے اور مقدمے کے علاوہ بھاری جرمانہ وصول کرنے کا اعلان کیا ہے، تاکہ موٹروے پر حادثات میں کمی لائی جاسکے۔

کارٹون

کارٹون : 28 فروری 2025
کارٹون : 27 فروری 2025