• KHI: Maghrib 6:33pm Isha 7:49pm
  • LHR: Maghrib 5:59pm Isha 7:20pm
  • ISB: Maghrib 6:03pm Isha 7:26pm
  • KHI: Maghrib 6:33pm Isha 7:49pm
  • LHR: Maghrib 5:59pm Isha 7:20pm
  • ISB: Maghrib 6:03pm Isha 7:26pm

تحریک انصاف نے پنجاب حکومت کی تشہیری مہم پر اخراجات کی تفصیلات مانگ لیں

شائع February 27, 2025
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کی اخبارات میں تشہیری مہم پر اٹھنے والے اخراجات کی تفصیلات مانگ لیں۔

چیف آرگنائزر پی ٹی آئی عالیہ حمزہ نے مہم کے فنڈز کی تفصیلات کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب اور چیف سیکریٹری سمیت دیگر کو خط لکھ دیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی دکھانے کےلیے اخبارات میں تشہیری مہم کی جارہی ہے، اخبارات میں تشہیری مہم سیاسی تشہیر کے مترادف ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق سرکاری فنڈز کو سیاسی تشہیر کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکتا۔

خط میں استفسار کیا گیا ہے کہ سرکاری اشتہارات کےلیے کتنا فنڈز خرچ ہوا اور کیا صوبائی کابینہ سے اس کی منظوری لی گئی؟ خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اشتہاری مہم پر آنے والے اخراجات کی مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے گزشتہ دنوں اپنی ایک سالہ کارکردگی کی تشہیر کے لیے اخبارات میں بڑے پیمانے پر اشتہارات دیے تھے جبکہ ایک قومی روزنامے نے 60 صفحات پر مشتمل ضمیمہ بھی شائع کیا تھا۔

اخبارات کی جانب سے پورے صفحے پر مشتمل حکومتی اشتہار شائع کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے اخبارات کی انتظامیہ اور حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 28 فروری 2025
کارٹون : 27 فروری 2025