• KHI: Maghrib 6:33pm Isha 7:49pm
  • LHR: Maghrib 5:59pm Isha 7:20pm
  • ISB: Maghrib 6:03pm Isha 7:26pm
  • KHI: Maghrib 6:33pm Isha 7:49pm
  • LHR: Maghrib 5:59pm Isha 7:20pm
  • ISB: Maghrib 6:03pm Isha 7:26pm

چارسدہ: مردہ مرغیوں سے بھری گاڑی کی پولیس اہلکار کو ٹکر، ملزمان گرفتار

شائع February 27, 2025
اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ گاڑی کی ٹکر سے زخمی اہلکار کو طبی امداد دی گئی ہے
—فائل فوٹو: وائٹ اسٹار
اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ گاڑی کی ٹکر سے زخمی اہلکار کو طبی امداد دی گئی ہے —فائل فوٹو: وائٹ اسٹار

صوبہ خیبر پختونخوا میں چارسدہ کی تحصیل تنگی کی انتظامیہ نے مردہ مرغیوں سے بھری گاڑی پکڑلی، گاڑی کو روکنے پر ملزمان نے گاڑی پولیس پر چڑھا دی، جس کے باعث ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

ڈان نیوز کے مطابق تحصیل تنگی کی انتظامیہ نے مرغیاں لے جانے والی ایک مشتبہ گاڑی کو روکا تو ڈرائیور نے رفتار تیز کرتے ہوئے گاڑی کو پولیس اہلکار پر چڑھا دیا، اس دوران ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا، جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس اہلکار کے زخمی ہونے کے بعد انتظامیہ نے گاڑی کو پکر کر تحویل میں لے لیا، اس دوران گاڑی کی تلاشی لی گئی تو گاڑی سے سیکڑوں مردہ مرغیاں ملیں۔

اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) وقاص الرحمٰن نے بتایا کہ تحصیل انتظامیہ تنگی نے مردہ مرغیوں سے بھری گاڑی پکڑنے کے بعد 400 سے زائد مردہ مرغیاں تلف کردی ہیں، ان مردہ مرغیوں کو ضلع بھر کے ہوٹلوں پر سپلائی کیا جانا تھا، گرفتار کیے گئے ملزمان سے پولیس حکام تفتیش کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مردہ مرغیوں سے بھری گاڑی روکنے کے دوران ملزمان کی جانب سے گاڑی کو پولیس اہلکار پر چڑھانے کی کوشش کی گئی، جس سے اہلکار زخمی ہوگیا تھا، تاہم پولیس اہلکار کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جس کی حالت بہتر ہے۔

کارٹون

کارٹون : 28 فروری 2025
کارٹون : 27 فروری 2025