• KHI: Maghrib 6:33pm Isha 7:49pm
  • LHR: Maghrib 5:59pm Isha 7:20pm
  • ISB: Maghrib 6:03pm Isha 7:26pm
  • KHI: Maghrib 6:33pm Isha 7:49pm
  • LHR: Maghrib 5:59pm Isha 7:20pm
  • ISB: Maghrib 6:03pm Isha 7:26pm

ملک میں احتجاج کے حق کو ختم کردیا گیا ہے، ترجمان پی ٹی آئی

شائع February 27, 2025
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ اس ملک میں احتجاج کے حق کو ختم کردیا گیا ہے جب کہ آئے روز نئے قوانین بنائے جا رہے ہیں تاکہ کوئی احتجاج نہ کرسکے۔

پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ آج اسلام آباد میں تحریک تحفظ آئین کانفرنس کو فسطائیت سے روکنے کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہوٹل انتظامیہ کو دھمکیاں دی گئی، یہ سڑک پر احتجاج نہیں بلکہ کانفرنس تھی، ہوٹل میں ہونے والے کانفرنس کو روکنا ایک بیہودہ عمل ہے، کانفرنس کے شرکا نے گیٹ پھلانگ کر گیٹ کھولے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک آئین و قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی ملک کسی سمت نہیں جا سکتا، اس کانفرنس کو روکنے کی کوشش کرنے والوں کی مذمت کرتے ہیں، مجھے نہیں پتا کہ اس حکومت کے مشیر کون ہیں۔

شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ اس ملک میں احتجاج کے حق کو بالکل ختم کردیا گیا ہے جب کہ آئے روز نئے قوانین بنائے جا رہے ہیں تاکہ کوئی احتجاج نہ کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے چند کروڑ میں ہارس اینڈ کیٹل شو کیا جبکہ پنجاب میں ایک ارب 70 کروڑ روپے میں ہوا، اس کے علاوہ صحت کے کئی منصوبے پاکستان تحریک انصاف نے شروع کیے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پنجاب حکومت کے حوالے سے وائٹ پیپر جاری کرے گی، پی ٹی آئی عوامی پیسہ پر ذاتی تشہیر پر عدالت جائے گی، عوام کا پیسہ ذاتی تشہیر پر خرچ کرنا پنجاب اور پاکستان کے عوام کے ساتھ ظلم ہے، پنجاب قرض پر چلنے والا صوبہ ہے جس کی کارکردگی رپورٹ جھوٹ کا پلندہ ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارے بہت سے کارکن ابھی تک جیلوں میں ہیں، خیبرپختونخوا کے گرفتار کارکنوں کو اس لیے تنگ کیا جا رہا ہے تاکہ آئندہ اس صوبے کے کارکن کسی کال پر باہر نہ نکلیں۔

انہوں نے کہا کہ جو بانی پی ٹی آئی کی کال پر جلسہ میں کارکن نہیں لاسکتے انہیں آئندہ انتخابات میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جبکہ جو لوگ ہمیں چھوڑ کر چلے گئے ہم نہ ان کا حال احوال رکھتے ہیں نا وہ ہمارا۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پیکا قانون کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، آئین ہمیں احتجاج کا حق دیتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 28 فروری 2025
کارٹون : 27 فروری 2025