• KHI: Maghrib 6:33pm Isha 7:49pm
  • LHR: Maghrib 5:59pm Isha 7:20pm
  • ISB: Maghrib 6:03pm Isha 7:26pm
  • KHI: Maghrib 6:33pm Isha 7:49pm
  • LHR: Maghrib 5:59pm Isha 7:20pm
  • ISB: Maghrib 6:03pm Isha 7:26pm

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش کا الرٹ جاری

شائع February 27, 2025
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں، صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے، ریسکیو 1122 سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی کہ نشینی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنائیں۔

انہوں ہدایت کی کہ شہری احتیاط کریں اور بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں۔

پی ڈی ایم پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام الناس کچے مکانات اور بوسیدہ عمارتوں سے دور رہیں، بچوں کا خاص خیال رکھیں انہیں نشیبی علاقوں میں جمع پانی کے قریب ہرگز نہ جانے دیا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کوہستان میں شدید بارشوں کے باعث کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ سے مین روڈ بلاک ہو گیا تھا، جس کے نتیجے میں گلگت بلتستان اور اسلام آباد آنے اور جانے والے مسافر شاہراہ قراقرم پر پھنس گئے تھے۔

خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے شمالی علاقہ جات میں برفباری اور بارش کا سلسلہ جاری ہے اور علاقے میں نظام زندگی مفلوج ہو گیا ہے، سوات، دیر اپر، چترال، شانگلہ، مانسہرہ، بٹگرام، کوہستان، ایبٹ آباد کے مختلف علاقوں میں شدید برف باری ہوئی، جبکہ ہنزہ، اسکردو، غذر، دیامر اور تقریباً گلگت بلتستان کے تمام اضلاع برف کی چادر اوڑھے ہوئے ہے، بارش کا سلسلہ مسلسل تیسرے روز بھی جاری ہے جس سے علاقے میں بھی پارہ گر گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 28 فروری 2025
کارٹون : 27 فروری 2025