• KHI: Maghrib 6:33pm Isha 7:49pm
  • LHR: Maghrib 5:59pm Isha 7:20pm
  • ISB: Maghrib 6:03pm Isha 7:26pm
  • KHI: Maghrib 6:33pm Isha 7:49pm
  • LHR: Maghrib 5:59pm Isha 7:20pm
  • ISB: Maghrib 6:03pm Isha 7:26pm

بھارت میں ایشیاکپ کا انعقاد مشکل میں پڑگیا، نیوٹرل وینیو پر ہونے کا امکان

شائع February 27, 2025
فوٹو: ڈان
فوٹو: ڈان

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے سے انکار پر رواں سال ایشیا کپ کا بھارت میں انعقاد مشکل میں پڑگیا اور اب یہ ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات یا کسی اور نیوٹرل وینیو پر کروائے جانے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ کا 17واں ایڈیشن رواں سال ستمبر میں ٹی20 فارمیٹ پر ہوگا جس کی میزبانی بھارت کو ملی تھی۔

تاہم، اب ایشین کرکٹ کونسل متحدہ عرب امارات سمیت کسی دوسرے وینیو پر یہ ٹورنامنٹ کروانے پر غور کررہی ہے جس میں سری لنکا بھی شامل ہے۔

بھارت دفاعی چیمپئن کے طور پر اس ٹورنامنٹ میں حصہ لے گا جب کہ ٹی20 فارمیٹ پر کروانے کا مقصد 2026 میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ کی تیاری کرنا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کو ایک گروپ میں شامل کیا جائے گا، اس کے بعد سپر فور میں دوبارہ روایتی حریف آمنے سامنے آسکتے ہیں جب کہ سیمی فائنلز جیتنے کی صورت میں بھی پاک بھارت میچ کا امکان موجود ہوگا۔

ایشین کرکٹ کونسل نے گزشتہ سال جولائی میں ایشیاکپ 2025 کی میزبانی بھارت کو دی تھی جس کا مقصد 2026 میں بھارت میں ہی شیڈول ٹی20 ورلڈکپ کی تیاری تھا۔

واضح رہے کہ بھارت نے آخری بار 1990-91 میں ایشیا کپ کی میزبانی کی تھی جس میں بھارت نے فائنل میں سری لنکا کو شکست دی تھی۔

مجموعی طور پر اب تک 1984 سے شروع ہونے والے ایشیاکپ کے 16 ٹورنامنٹس ہوچکے ہیں، جس میں سب سے زیادہ بھارت 8 بار چیمپئن بنا ہے، سری لنکا 6 اور پاکستان صرف 2 بار یہ کپ جیتنے میں کامیاب رہا ہے، بنگلہ دیش 3 بار فائنل میں پہنچنے کے باوجود ایک بار بھی ٹرافی نہیں اٹھاسکا۔

کارٹون

کارٹون : 28 فروری 2025
کارٹون : 27 فروری 2025