• KHI: Maghrib 6:33pm Isha 7:49pm
  • LHR: Maghrib 5:59pm Isha 7:20pm
  • ISB: Maghrib 6:03pm Isha 7:26pm
  • KHI: Maghrib 6:33pm Isha 7:49pm
  • LHR: Maghrib 5:59pm Isha 7:20pm
  • ISB: Maghrib 6:03pm Isha 7:26pm

پی ٹی آئی احتجاج میں مظاہرین سے جارحانہ سلوک پر افسر کا دیا گیا استعفیٰ منظور

شائع February 27, 2025
— فوٹو: ایکس
— فوٹو: ایکس

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج میں مبینہ طور پر مظاہرین سے جارحانہ سلوک پر افسر پیر سلیمان شاہ راشدی کی جانب سے دیا گیا استعفیٰ منظور کرلیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق انفارمیشن گروپ گریڈ 18 کے افسر پیر سلیمان شاہ راشدی کا استعفی منظور کرلیا گیا جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

اس حوالے سے وزارت اطلاعات نے پیر سلیمان شاہ راشدی کا سول سروس سے استعفے کی منظوری کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔

خیال رہے کہ پیر سلیمان شاہ راشدی نے نومبر 2024 میں اسلام آباد میں پی ٹی آئی احتجاج کے تناظر میں مظاہرین سے سلوک پر استعفیٰ دیا تھا۔

وزارت اطلاعات کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر سلیمان شاہ راشدی کا جھکاؤ ابتدا سے پی ٹی آئی کی جانب رہا تھا جب کہ ان کی حالیہ الیکشن میں عمران کے حق میں ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ پیر سلیمان شاہ راشدی نے نومبر 2024 میں تحریری استعفیٰ سیکریٹری وزارت اطلاعات و نشریات کے نام لکھا تھا۔

جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ملک میں جاری ابتر حالات سے شدید مایوس ہوکر وہ سول سروس سے استعفیٰ دیتے ہیں۔

بعد ازاں، انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنا استعفے کی منظوری کا نوٹی فکیشن بھی شیئر کیا۔

پوسٹ میں ان کا کہنا تھا ’ الحمداللہ! میرا استعفیٰ منظور ہوگیا، میں اب آزاد ہوں، شکریہ عمران خان مجھے مظلوم کے ساتھ کھڑے ہونے اور ظالم سے راہیں جدا کرنے کی ترغیب دینے کے لیے’۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 28 فروری 2025
کارٹون : 27 فروری 2025