• KHI: Zuhr 12:44pm Asr 4:56pm
  • LHR: Zuhr 12:15pm Asr 4:21pm
  • ISB: Zuhr 12:20pm Asr 4:24pm
  • KHI: Zuhr 12:44pm Asr 4:56pm
  • LHR: Zuhr 12:15pm Asr 4:21pm
  • ISB: Zuhr 12:20pm Asr 4:24pm

سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی، 6 خارجی دہشتگرد ہلاک

شائع February 28, 2025
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کارروائی کرتے ہوئے 6 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 28 فروری 2025 کو خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلے میں آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 6 خوارج مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ مارے گئے دہشت گردوں سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے، ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ علاقے میں کسی ممکنہ خارجی دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، مزید کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 1 مارچ 2025
کارٹون : 28 فروری 2025