• KHI: Zuhr 12:44pm Asr 4:56pm
  • LHR: Zuhr 12:15pm Asr 4:21pm
  • ISB: Zuhr 12:20pm Asr 4:24pm
  • KHI: Zuhr 12:44pm Asr 4:56pm
  • LHR: Zuhr 12:15pm Asr 4:21pm
  • ISB: Zuhr 12:20pm Asr 4:24pm

پاکستان اور چین کا خلائی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

شائع February 28, 2025 اپ ڈیٹ March 1, 2025 12:02am
— فوٹو: پی آئی ڈی
— فوٹو: پی آئی ڈی

پاکستان اور چین نے خلائی تعاون کو فروغ دینے اور چین کے خلائی اسٹیشن کے لیے خلائی پرواز پر پہلے پاکستانی خلاباز کو تربیت دینے کا معاہدہ کیا ہے۔

سرکاری ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق اس معاہدے پر اسلام آباد میں دستخط کیے گئے، وزیراعظم شہبازشریف اس موقع پر موجود تھے۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ یہ معاہدہ گزشتہ کئی دہائیوں سے خلائی تعاون اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون مزید مستحکم کرنے کے لیے چینی حکومت کا ایک شاندار اقدام ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم چین کے تعاون سے پاکستان مینڈ اسپیس مشن کو آگے بڑھانے کے خواہشمند ہیں۔

انہوں نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے پر زوردیا اور پاکستانی نوجوانوں کے لیے نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے اسے مفید قراردیا۔

خلائی تحقیق میں پاکستان کے سفربارے میں بریفنگ دیتے ہوئے اسپارکو کے چیئرمین محمد یوسف خان نے کہا کہ پاکستان کے تین مشاہداتی سیٹلائٹس خلا میں ہیں جو مکمل طور پر فعال ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سال کے آخر تک مزید چار سیٹلائٹس خلا میں چھوڑے جائیں گے جس سے ملک کی مطلوبہ ضرورت پوری ہوگی۔

اسپارکو کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ انسانی خلائی مشن کا اقدام ہماری کامیابی کا ثبوت ہے اور خلائی سائنس کے شعبے میں ہمارا کردار ہمارے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 1 مارچ 2025
کارٹون : 28 فروری 2025