• KHI: Zuhr 12:38pm Asr 5:02pm
  • LHR: Zuhr 12:08pm Asr 4:33pm
  • ISB: Zuhr 12:13pm Asr 4:38pm
  • KHI: Zuhr 12:38pm Asr 5:02pm
  • LHR: Zuhr 12:08pm Asr 4:33pm
  • ISB: Zuhr 12:13pm Asr 4:38pm

آزاد کشمیر حکام نے نوجوان جوڑے کی لاشیں بھارتی حکام کے حوالے کردیں

شائع March 23, 2025
— فوٹو: پریس ٹرسٹ آف انڈیا
— فوٹو: پریس ٹرسٹ آف انڈیا

آزاد جموں و کشمیر کے حکام نے چکوٹھی اوڑی سیکٹر میں کمان پل پر مقبوضہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے نوجوان جوڑے کی لاشیں بھارتی حکام کے حوالے کر دیں۔

ڈان اخبار میں شائع خبر کے مطابق 23 سالہ یاسر حسین اور 20 سالہ آسیہ بانو نے مبینہ طور پر اہلخانہ کی جانب سے شادی کرانے سے انکار پر 5 مارچ کو اڑی میں دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی تھی۔

بعد ازاں آسیہ بانو کی لاش مظفر آباد کے نواحی علاقے لوئر چھتر میں ندی سے برآمد ہوئی تھی جبکہ یاسر حسین کی لاش چکوٹھی اوڑی کراسنگ پوائنٹ سے تقریباً 12 کلومیٹر دور چناری میں دریائے جہلم کے کنارے سے ملی۔

پولیس کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں حسین کی لاش رسیوں میں پھنسی ہوئی دکھائی دے رہی ہے، بعد میں یہ بات سامنے آئی کہ اس کی لاش ابتدائی طور پر جمعرات کی سہ پہر انڈیا کی جانب کمان پل کے قریب دیکھی گئی تھی۔

ریسکیو ٹیموں اور پولیس نے رسیوں کی مدد سے اسے نکالنے کی کوشش کی تھی لیکن ندی کی تیز لہروں کی وجہ سے انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا،بالآخر لاش آزاد جموں و کشمیر پہنچ گئی جسے چناری پولیس نے دریا کے کنارے سے برآمد کرلیا۔

ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ہٹیاں بالا کے اسسٹنٹ کمشنر کامران خان اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) راجہ الیاس نے دونوں اطراف کے فوجی حکام کی موجودگی میں صبح 11 بج کر 50 منٹ سے 12:30 بجے تک باضابطہ طور پر تابوت بھارتی حکام کے حوالے کیے۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2025
کارٹون : 25 مارچ 2025