• KHI: Maghrib 5:00am Isha 5:00am
  • LHR: Maghrib 5:00am Isha 5:00am
  • ISB: Maghrib 5:00am Isha 5:00am
  • KHI: Maghrib 5:00am Isha 5:00am
  • LHR: Maghrib 5:00am Isha 5:00am
  • ISB: Maghrib 5:00am Isha 5:00am

’ڈبل ایجنٹس اور جیمز بانڈ جیسے آلات‘، برطانوی خفیہ ایجنسی نے 115 سال میں پہلی بار کچھ راز افشا کر دیے

شائع April 5, 2025
نمائش میں آئرش آرمی کی جانب سے 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ پر فائر کیا گیا گولا بھی شامل ہے — فوٹو: اے ایف پی
نمائش میں آئرش آرمی کی جانب سے 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ پر فائر کیا گیا گولا بھی شامل ہے — فوٹو: اے ایف پی

ایم آئی فائیو کی 115 سالہ تاریخ میں پہلی بار معروف برطانوی خفیہ ایجنسی نے لندن کے ایک شو میں اپنے کچھ راز افشا کیے ہیں، جن میں ’ڈبل ایجنٹس اور جیمز بانڈ جیسے آلات‘ کے اعترافات شامل ہیں۔

ڈان اخبار میں شائع فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق سب کی توجہ کا مرکز کارل مولر ہیں، جو 1915 میں ملکی انٹیلی جنس ایجنسی کے ہاتھوں پکڑے جانے والے پہلے بڑے دشمنوں میں سے ایک تھے۔

ایجنٹوں کو ملر پر جرمن جاسوس ہونے کا شبہ تھا لیکن ’ایم آئی 5: آفیشل سیکریٹس‘ نمائش میں دکھایا گیا یہ ایک معمولی ٹکڑا تھا جس نے اسے گرا دیا۔

ملر نے دعویٰ کیا کہ اس نے اپنے دانت صاف کرنے کے لیے اس پھل کا استعمال کیا جو گرفتاری کے بعد اس کے کوٹ میں پایا گیا تھا۔

لیکن درحقیقت انہوں نے اس پھل کے جوس کو ایک عام خط پر نظر نہ آنے والی سیاہی کے طور پر استعمال کیا تھا جسے ایم آئی فائیو نے روک لیا تھا، جس میں جنگ کے دوران برطانوی فوجیوں کی نقل و حرکت کے بارے میں اپنے اعلیٰ حکام کو مطلع کیا گیا تھا۔

اس کے کچھ ہی عرصے بعد ٹاور آف لندن میں اس جاسوس کو پھانسی دے دی گئی۔

اس ایجنسی کی بنیاد اس واقعے سے چند سال قبل جرمن حملے کے خدشے کے پیش نظر رکھی گئی تھی اور فوجی افسر ورنن کیل اس کے پہلے سربراہ تھے۔

آج 5 ہزار سے زیادہ افراد ایجنسی کے لیے کام کرتے ہیں جو جیمز بانڈ کے ذریعہ مشہور ایم آئی 6 فارن سروس کے ’کزن‘ ہیں۔

مغربی لندن کے شہر کیو میں نیشنل آرکائیوز کے زیر اہتمام نمائش کے ایک پری ویو میں ایم آئی فائیو کے ڈائریکٹر کین میک کلم نے کہا کہ تقریباً 30 سال تک ایم آئی فائیو کے لیے کام کرنے کے بعد میں آپ کو بتا سکتا ہوں کہ ہمارے کام کی حقیقت اکثر افسانوں سے مختلف ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایم آئی 5 کی زندگی عام انسانوں کے بارے میں ہے، جو ہمارے ملک کو محفوظ رکھنے کے لیے غیر معمولی کام کرتے ہیں۔

ایک عورت کی بصیرت

ہفتہ کو شروع ہونے والی یہ نمائش ایجنسی کی کچھ کم شاندار اقساط سے گریز نہیں کرتی۔

نمائش میں سرد جنگ کے سیکشن میں ایک پاسپورٹ اور ایک ذاتی بریف کیس دکھایا گیا ہے جو برطانوی سفارت کار گائی برگس نے لندن کے ایک کلب میں چھوڑا تھا، جو دوسری جنگ عظیم کے بعد سے روسی ڈبل ایجنٹ تھے جو 1951 میں ماسکو فرار ہو گئے تھے۔

نمائش میں ایک نوٹ بھی پیش کیا گیا جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ ملکہ الزبتھ دوم کے نجی سیکریٹری نے 1970 کی دہائی کے اوائل میں بادشاہ کو بتایا تھا کہ ان کے آرٹ ایڈوائزر انتھونی بلنٹ سوویت ایجنٹ ہیں۔

نوٹ میں کہا گیا ہے کہ ملکہ نے ’بہت پرسکون اور حیرت کے بغیر‘ ردعمل کا اظہار کیا۔

نمائش میں موجود حالیہ اشیا میں آئرش ریپبلکن آرمی (آئی آر اے) کی جانب سے 1991 میں وزیر اعظم کی رہائش گاہ 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باغ میں فائر کیا گیا مارٹر گولا بھی شامل ہے۔

نمائش میں گمنام ایم آئی 5 ایجنٹوں کے تبصرے شامل ہیں، ایک شخص نے گزشتہ سال لکھا تھا کہ ایجنٹ ایم آئی 5 کے ذریعے استعمال ہونے والے انٹیلی جنس کے سب سے اہم ذرائع میں سے ایک ہیں۔

لیکن مینیجنگ ایجنٹس اب بھی ’پیچیدہ‘ ہیں، انہوں نے ضروری سوالات کی فہرست دی جن کا جواب دینے کی ضرورت ہے، جیسے ان کا محرک کیا ہے؟ کیا وہ سچ کہہ رہے ہیں؟ آپ کیسے اندازہ لگاتے ہیں کہ وہ دوسری طرف کے لیے کام کر رہے ہیں؟ اگرچہ انٹیلی جنس ایجنسی کے ابتدائی دنوں میں زیادہ تر مرد شامل تھے، لیکن 2022 میں ایم آئی 5 کے تقریباً 48 فیصد ملازمین خواتین تھیں۔

مشہور ایجنٹ میکسویل نائٹ 1930 کی دہائی میں یہ مشورہ دینے والوں میں سے ایک تھے کہ خواتین اچھی جاسوس بن سکتی ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ’ایک عورت کی بصیرت بعض اوقات حیرت انگیز طور پر مددگار اور حیرت انگیز طور پر درست ہوتی ہے۔

ایم آئی 5 کیریئر کا خواب دیکھنے والوں کے لیے، بنیادی سوال کا جواب دینے کے لیے ٹیسٹ موجود ہیں، کیا آپ جاسوس ہو سکتے ہیں؟ ایک مشن زائرین کو چیلنج کرتا ہے کہ وہ 10 سیکنڈ میں زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل کریں، جب کہ دوسرا مشن کوڈ بریکنگ کی مہارت کی جانچ کرتا ہے۔

یہ مفت نمائش 28 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 8 اپریل 2025
کارٹون : 7 اپریل 2025