• KHI: Maghrib 5:00am Isha 5:00am
  • LHR: Maghrib 5:00am Isha 5:00am
  • ISB: Maghrib 5:00am Isha 5:00am
  • KHI: Maghrib 5:00am Isha 5:00am
  • LHR: Maghrib 5:00am Isha 5:00am
  • ISB: Maghrib 5:00am Isha 5:00am

پہلی بار پاکستان میں جگر کی پیوندکاری کے عمل کو براہ راست دکھایا گیا

شائع April 10, 2025
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی کے ڈاؤ یونیورسٹی ہسپتال کی جانب سے ملک میں پہلی بار لیور ٹرانسپلانٹ کے عمل کو سوشل میڈیا پر براہ راست دکھایا گیا۔

ڈان اخبار کے مطابق 9 اپریل کو ڈاؤ ہسپتال میں مجموعی طور پر 190 واں ٹرانسپلانٹ کیا گیا جو کہ ایک تاریخی قدم ہے۔

یونیورسٹی ہسپتال کی جانب سے تاریخی 190 لیور ٹرانسپلانٹ کے عمل کو ویب سائٹ سمیت سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر براہ راست دکھایا گیا۔

آٹھ گھنٹوں پر محیط ٹرانسپلانٹ کے عمل کو امریکا کی یونیورسٹی آف شکاگو کے سرجری کے پروفیسرز کی نگرانی میں مکمل کیا گیا۔

ٹرانسپلانٹ کے عمل کے دوران پروفیسر جان لاماٹینا اور پروفیسر جان فنگ نے ڈاؤ یونیورسٹی کے ٹرانسپلانٹ کے سربراہ ڈاکٹر جہانزیب حیدر اور لیور ٹرانسپلانٹ ٹیم ارکان کو جگر کی پیوند کاری کے جدید رجحانات اور تکنیک کے بارے میں بتایا۔

یونیورسٹی کی جانب سے میڈیکل کے طلبہ، اساتذہ اور دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے ٹرانسپلانٹ کے عمل کو براہ راست دکھایا گیا۔

ٹرانسپلانٹ کے عمل کو یونیورسٹی ہسپتال کے اندر بڑے اسکرینز پر بھی دکھایا گیا، جہاں درجنوں طلبہ و اساتذہ اسے دیکھتے رہے۔

ٹرانسپلانٹ کے دوران سندھ کے ضلع شہداد کوٹ سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ شخص مریض میں جگر کی پیوند کاری کی گئی، اسے اپنے 23 سالہ بھتیجے نے 750 گرام جگر کا ٹکڑا عطیہ کیا۔

یونیورسٹی ہسپتال انتظامیہ کے مطابق جگر کا عطیہ کرنے والے اور پیوندکاری کروانے والے دونوں کی صحت بتدریج بہتری کی جانب گامزن ہے۔

یہ پاکستان میں پہلا موقع تھا کہ جگر کی پیوئدکاری کے عمل کو براہ راست دکھایا گیا۔

لیور ٹرانسپلانٹ کی براہ راست نشریات یہاں کلک کرکے دیکھی جا سکتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 28 اپریل 2025
کارٹون : 27 اپریل 2025