الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا۔
سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے بعد سینیٹ کی صوبہ سندھ سے جنرل سیٹ خالی ہوئی تھی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق 17 اپریل 2025 کو ریٹرننگ افسر پبلک نوٹس جاری کرے گا، 18 اور 19 اپریل 2025 کو کاغذات نامزدگی وصول و جمع کروائے جائیں گے۔
شیڈول کے مطابق 20 اپریل 2025 کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی، 22 اپریل کو امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ 24 اپریل 2025 کاغذات نامزدگی بحال یا مسترد ہونے کے خلاف اپیل جمع کروانے کا آخری دن ہوگا، 26 اپریل کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔
الیکشن شیڈول کے مطبق 28 اپریل تک امیدوار دستبردار ہوسکیں گے، 6 مئی 2025 کو سینیٹ کی خالی نشست کے لیے پولنگ ہوگی۔
پولنگ صوبائی اسمبلی سندھ میں منعقد ہوگی، پولنگ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔
ریٹرننگ افسر اور پولنگ افسران کا تقرر بھی کردیا گیا ہے، صوبائی الیکشن کمشنر سندھ سینیٹ کی خالی نشست کے لیے ریٹرننگ افسر ہوں گے۔