• KHI: Maghrib 7:00pm Isha 8:22pm
  • LHR: Maghrib 6:40pm Isha 8:08pm
  • ISB: Maghrib 6:49pm Isha 8:20pm
  • KHI: Maghrib 7:00pm Isha 8:22pm
  • LHR: Maghrib 6:40pm Isha 8:08pm
  • ISB: Maghrib 6:49pm Isha 8:20pm

2 ارب ڈالر کی لاگت سے سکھر، حیدرآباد اور کراچی تک موٹرویز کی تعمیر رواں سال شروع ہوگی، عبدالعلیم خان

شائع April 22, 2025
علیم خان نے کہا کہ کوئٹہ کراچی ہائی وے (این 25) کو بھی فور لین موٹروے میں اپ گریڈ کیا جا رہا ہے — فوٹو: این ایچ اے/ ویب سائٹ
علیم خان نے کہا کہ کوئٹہ کراچی ہائی وے (این 25) کو بھی فور لین موٹروے میں اپ گریڈ کیا جا رہا ہے — فوٹو: این ایچ اے/ ویب سائٹ

وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان نے اعلان کیا ہے کہ 2 ارب ڈالر کی لاگت سے سکھر-حیدرآباد موٹروے (ایم-6) اور کراچی-حیدر آباد موٹروے (ایم-9) کی تعمیر رواں سال شروع ہو جائے گی۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر نے یہ اعلان نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ چین-پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کا لازمی حصہ ہے، ایم 6 منصوبہ پہلے ہی چھ سال کی تاخیر کا شکار ہے۔

سینیٹ کے ایک حالیہ اجلاس میں این ایچ اے کو حکم دیا گیا تھا کہ وہ ایم 6 منصوبے کو اولین ترجیح دے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی و ترقی نے ایم 6 موٹروے سے متعلق جائزہ لیا تھا، اور این ایچ اے کو ہدایت کی تھی کہ دیگر تمام سڑکوں کے منصوبوں پر کام روک دیا جائے اور ایم 6 منصوبے کی تعمیر فوری طور پر شروع کی جائے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کمیٹی اراکین کو کمیٹی کے تمام فیصلوں پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی تھی اور اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ پہلی ترجیح ایم 6 منصوبے کو دی جائے گی۔

گزشتہ ماہ ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا تھا کہ ایم 9 کے ساتھ ایم 6 منصوبے پر کام اگلے سال شروع ہو جائے گا۔

انہوں نے پورے ایم 6 پروجیکٹ کو تین الگ الگ حصوں میں تقسیم کرنے کا آپشن بھی پیش کیا تھا۔

پیر کو اجلاس کے دوران عبدالعلیم خان نے کہا کہ حکومت اسی عرصے کے دوران خیبر پختونخوا میں مانسہرہ، ناران اور کاغان موٹرویز پر بھی کام شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کوئٹہ کراچی ہائی وے (این 25) کو بھی فور لین موٹر وے میں اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے لاہور سے قصور تک 18 کلو میٹر لنک روڈ کا تفصیلی پلان پیش کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

کارٹون

کارٹون : 28 اپریل 2025
کارٹون : 27 اپریل 2025