• KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:47pm
  • LHR: Zuhr 11:55am Asr 4:17pm
  • ISB: Zuhr 12:00pm Asr 4:21pm
  • KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:47pm
  • LHR: Zuhr 11:55am Asr 4:17pm
  • ISB: Zuhr 12:00pm Asr 4:21pm

'پاکستان سفارتکاری کیلئے مشکل ملک'

شائع May 26, 2012

تیز رفتار پاکستانی میڈیا نے بہت تھکا دیا، کیمرون منٹر۔—اے پی فوٹو

اسلام آباد: پاکستان میں امریکی سفیر کیمرون منٹر نے اپنے سفارتی عہدے سے قبل از وقت سبکدوشی کا ذمہ دار پاکستانی میڈیا کو قرار دیا ہے۔

ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی سفارت کاری کیلیے پاکستان انتہائی مشکل ملک ہے۔

ان کے مطابق وہ یہاں اپنی تین سالہ مدت پوری کرنا چاہتے تھے لیکن پاکستان میں تیز رفتار میڈیا نے بہت تھکا دیا ہے۔

منٹر کے شکوہ کیا کہ پاکستان میں آف دی ریکارڈ گفتگو بھی نشر کردی جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ وہ جولائی میں سفارتکاری چھوڑ کر وطن واپس چلے جائیں گے۔

منٹرکی اہلیہ میریلین وائٹ نے بھی پاکستان میں اپنے شوہر کی تعیناتی کو ذاتی زندگی کیلیے مشکل قرار دیا۔

میریلین کا کہناتھا کہ یہاں آنے سے قبل وہ ان کا بہت خیال رکھتے تھے ،وہ یہاں دو سال سے کام کررہے ہیں اوراس دوران انہوں نے آپس میں بہت کم وقت اکٹھا گزارا۔

کارٹون

کارٹون : 22 ستمبر 2024
کارٹون : 21 ستمبر 2024