• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

حکومت مہنگائی روکنے میں نا کام رہی ہے ، عمران خان

شائع December 22, 2013
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان لاہور میں مہنگائی کے خلاف نکالی جانے والی ریلی کی قیادت کر رہے ہیں ان کے ساتھ پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کے علاوہ عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید اور جماعت اسلامی کے امیر منور حسن بھی شریک ہیں۔ اے ایف پی فوٹو۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان لاہور میں مہنگائی کے خلاف نکالی جانے والی ریلی کی قیادت کر رہے ہیں ان کے ساتھ پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کے علاوہ عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید اور جماعت اسلامی کے امیر منور حسن بھی شریک ہیں۔ اے ایف پی فوٹو۔۔۔۔

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف سے قرضے کے بدلے ملک میں مہنگائی کا سیلاب لا رہی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے صرف چھ ماہ میں تقریباً 500 ارب کے نوٹ چھاپے ہیں جس سےعام آدمی متاثر ہوا ہے۔

اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف ' سونامی چھ جنوری کو کراچی پہنچے گا اور چھپیس جنوری کو راولپنڈی آئے گا۔

عمران خان نے اپنا دیرینہ مؤقف دوہرایا کہ مالدار سیاست دان ملک کے باہر بینکوں میں رکھی اپنی دولت لے کر آئیں تو اس ملک کے بہت سے مسائل حل ہوجائیں گے۔

انہوں نے مذید کہا کہ جب امیر لوگ ٹیکس نہیں دیں گے تو ٹیکس کا سارا بوجھ غریبوں پر پڑھے گا اور مہنگائی میں اضافہ ہو گا۔

ریلی میں روانگی سے پہلے پی ٹی آئی کے چیئرمین نے اپنے گھر سے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اب تک پارلیمنٹ نے مہنگائی کے حوالے سے کتنے فیصلے کئے ہیں۔

انہوں نے مذید کہا کہ ریلی کے جلسہ گاہ میں مہنگائی کے حوالے سے نو نکاتی ایجنڈا پیش کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کا مسئلہ نہایت اہمیت رکھتا ہے۔

عمران خان کے ساتھ ریلی میں شرکت کرنے والوں میں ان کے ساتھ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما مخدوم جاوید ہاشمی، شاہ محمود قریشی، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن بھی شامل تھے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی نے کوئٹہ میں بھی ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف ریلی کا انعقاد کیا تھا جس میں عورتوں اور بچوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔

ریلی شہر کے مختلف راستوں سے گزرنے کے بعد کوئٹہ پریس کلب پر اختتام پذید ہو گئی ریلی سے پی ٹی آئی کے صوبائی سربراہ قاسم سوری نے خطاب کیا اور اس دوران شرکا عمران خان کے حق میں نعرے بلند کرتے رہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024