• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے ایک پیسے کا مزید اضافہ کردیا

شائع February 7, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے ٹیرف میں ایک اعشاریہ ایک پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا ہے۔

یہ اضافہ دسمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، جبکہ اس سے قبل 27 جنوری کو اکتوبر اور نومبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک روپے آٹھ پیسے کے اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تھا۔

اس طرح مجموعی طور پر دو روپے نو پیسے کا کیا گیا یہ اضافہ صارفین کو فروری کے بلوں میں ادا کرنا پڑے گا۔

اس فیصلے کے نتیجے میں کراچی الیکٹرک کے علاوہ بجلی فراہم کرنے والی تمام کمپنیوں کو روان مہینے فروری میں اضافی 15 ارب روپے حاصل ہوں گے۔

اس فیصلے کا اطلاق پچاس یونٹ استعمال کرنے والے اور کراچی کے صارفین پر نہیں ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024