• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

طاہر شہباز سپریم کورٹ کے رجسٹرار مقرر

شائع March 19, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

اسلام آباد: حکومت نے ایک سینیئر بیوروکریٹ طاہر شہباز کو سپریم کورٹ آف پاکستان کا جسٹرار مقرر کردیا۔

پاکستان کے سرکاری ٹی وی پی ٹی وی کے مطابق حکومت نے طاہر شہباز کی تقرری کے حوالے سے ایک نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

کل بروز منگل سپریم کورٹ سے جاری ہونے والی پریس ریلز کے مطابق موجودہ رجسٹرار ڈاکٹر فقیر حسین سات سال اپنے عہدے پر فائز رہنے کے بعد رواں مہینے 24 مارچ کو اپنے ریٹائر ہوجائیں گے۔

پریس ریلز میں مزید کہا گیا کہ وہ اپنی مدتِ ملازمت میں توسیع کا ارادہ نہیں رکھتے۔

دوسری جانب طاہر شہباز کا کہنا ہے کہ انہیں ان کے نئے عہدے کے بارے میں ابھی تک مطلع نہیں کیا گیا۔

"میں نے میڈیا اور اپنے کچھ دوستوں سے یہ خبر سنی ہے کہ مجھے سپریم کورٹ کا رجسٹرار مقرر کردیا گیا ہے"۔

خیال رہے کہ نو منتخب رجسٹرار طاہر شہباز ماضی میں حکومتی اداروں میں مختلف عہدوں پر اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

موجودہ وقت میں وہ کابینہ ڈویژن میں ایڈیشنل سیکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، جبکہ اس سے قبل وہ وزیراعظم ہاؤس میں بھی کام کرتے رہے ہیں۔

ماضی میں وہ وزیراعظم ہاؤس کے جوائنٹ سیکریٹری، لا ڈویژن میں جوائنٹ سیکریٹری، سیکریٹری برائے پنجاب انڈسٹریز، چیئرمین آف کپیٹل ڈولپمنٹ اتھارٹی، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آفیسر شکار پور اور ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کے عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر فقیر حسین لاء سیکریٹری تھے، جب تیس جون 2005ء کو انہیں سپریم کورٹ کا رجسٹرار کا عہدہ دیا گیا تھا۔

اس روز جسٹس افتخار محمد چوہدری نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی حثیت سے حلف اٹھایا تھا۔ فقیر حسین کو 2009ء تک کنٹریکٹ پر رکھا گیا تھا، لیکن سابق چیف جسٹس کی جانب سے ان کی مدت ملازمت میں دو مرتبہ توسیع دی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024