• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

سعودی عرب کی پی آئی اے عمرہ پروازیں روکنے کی وارننگ

شائع May 6, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

لاہور: سول ایوی ایشن کی سعودی جنرل اتھارٹی نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی جدہ کے لیے عمرہ پروازوں کی تاخیر پر قابو نہ پانے کی صورت میں انہیں معطل کردینے کی وارننگ دی ہے۔

سعودی ایوی ایشن پی آئی اے سے یہ بھی کہا ہے کہ اگر اس نے پروازوں کے شیڈول پر عملدرآمد نہیں کیا تو اسے جدہ کے لیے صرف ایک پرواز کی اجازت دی جائے گی۔

سعودی عرب کی زمینی انتظامات کو کنٹرول کرنے والی کمپنی (پورٹس پروجیٹ منیجمند اینڈ ڈیولپمنٹ کمپنی) نے پی آئی اے کی جدہ کی پروازوں کی تاخیر اور شیڈولینگ ڈپارٹمنٹ کے ساتھ پہلے سے کوئی تعاون نہ ہونے کو اصل جواز بنایا ہے۔

پی پی ایم ڈی سی پی، آئی اے حکام کے ساتھ اس معاملے پر تبادلۂ خیال کے لیے ایک اجلاس بھی طلب کیا ہے۔

پی پی ایم ڈی سی کا کہنا تھا کہ 'پی آئی اے بغیر کسی ریزرویشن اور منظوری کے چار علیحدہ عمرہ پروازیں چلا رہا ہے اور نہ تو 14 عمرہ پروازوں کی منظوری کروائی گئی ہے اور نہ ہی کسی کی منسوخی کے لیے درخواست دائر کی گئی ہے اور پی آئی اے تقریباً 70 فیصد ایسی پروازیں چلا رہا ہے جن کے شیڈیول میں تاخیر ہوتی ہے'۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کو اپنے حج ٹرمینل اور پروازوں کے نظام کو کنٹرول کرنے کے لیے اضافی عملے کو تعینات کرنے کی ضرورت ہے۔

پی آئی اے پہلے سے تکنیکی خرابیوں کے علاوہ روانگی کے شیڈیول میں تقریباً دس گھنٹے تک تاخیر کرتا ہے۔

سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ 'پی آئی اے کو سروسز میں بہتری تمام آن ڈیوٹی سپروائزر کو ایک موبائل نمبر فراہم کرنا، تمام سپروائزرز کی ماہانہ فہرست اور ان کے ٹیلیفون نمبرز پی پی ایم ڈی سی کے آپریشنل مینجر فراہم کرنا، عمرہ پروازوں کے تمام مسافروں کے شیڈیول اور اس میں ہونے والی تبدیلیوں سے پی ایم ڈی سی کے ڈیوٹی مینجر کو آگاہ کرنے کے علاوہ یہ بھی ہدایت کی گئی تھی کہ پی آئی اے اس بات کی یقین دہانی کروائے کہ عمرہ کی پروازوں میں کسی عام مسافر کو جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی'۔

پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز کے ترجمان مشہود تاجور نے ڈان کو بتایا کہ انہوں نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا ہے اور کسی نہ کسی طرح اس پر قابو پالیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جدہ ایئرپورٹ پر مسافروں کا رش بھی تاخیر کی ایک وجہ ہے۔

مشہود تاجور کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کو درپیش اس مسئلے کی بنیادی وجہ جہازوں کی کمی ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس سال دو مزید جہاز پی آئی اے میں شامل ہوں گے جس سے اس صورتحال کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024