• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

منتخب وزیراعظم مودی کا دہلی میں شاندار استقبال

شائع May 17, 2014
نریندرا مودی اپنے حامیوں کے قافلے کے ہمراہ دہلی ایئرپورٹ سے بی جے پی کے ہیڈکوارٹر کی جانب جلوس کی صوررت میں جاتے ہوئے۔ —. فوٹو رائٹرز
نریندرا مودی اپنے حامیوں کے قافلے کے ہمراہ دہلی ایئرپورٹ سے بی جے پی کے ہیڈکوارٹر کی جانب جلوس کی صوررت میں جاتے ہوئے۔ —. فوٹو رائٹرز
نریندرا مودی فتح کا نشان بنا کر اپنے حامیوں کے نعروں کا جواب دے رہے ہیں۔ —. فوٹو رائٹرز
نریندرا مودی فتح کا نشان بنا کر اپنے حامیوں کے نعروں کا جواب دے رہے ہیں۔ —. فوٹو رائٹرز
نریندرا مودی استقبالی مجمع سے خطاب کررہے ہیں۔ —. فوٹو اے ایف پی
نریندرا مودی استقبالی مجمع سے خطاب کررہے ہیں۔ —. فوٹو اے ایف پی

نئی دہلی: اپنی پارٹی کی تاریخی فتح کے بعد جب وزیراعظم کے عہدے کے لیے نامزد امیدوار نومنتخب نریندرا مودی ہفتے کی صبح دہلی پہنچے تو اپنے ہاتھوں میں پرچم لہراتے ہوئے سینکڑوں حامیوں نے ان کا استقبال کیا۔ مودی نے مسکراتے ہوئے فتح کا نشان بنایا۔

نو مراحل پر مشتمل ہندوستان کے سب سے طویل انتخابات میں بی جے پی نے لوک سبھا میں بھاری اکثریت حاصل کی ہے۔ اس جیت میں نریندرا مودی کی سب سے اہم کردار رہا ہے۔

آج دہلی پہنچنے پر نریندرا مودی کا زبردست خیر مقدم کیا گیا۔ بی جے پی کے صدر راج بذاتِ خود انہیں ایئرپورٹ لینے کے لیے پہنچے۔ ان کے شاندار استقبال کے لیے ایئر پورٹ پر حامیوں کی بھاری بھیڑ جمع تھی۔ مودی کے حامی نریندر مودی کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔

بی جے پی ہیڈکوارٹر پہنچنے پر بھی مودی کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر لوگوں کے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے اس عزت افزائی کے لیے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جیت پارٹی کے لاکھوں کارکنوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔

یہاں بی جے پی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہونے جارہا ہے۔ جس میں آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق اجلاس کے بعد نریندر مودی میڈیا سے خطاب کریں گے۔

دہلی کے بعد نریندرا مودی آج شام وارانسی جائیں گے۔ جہاں وہ سب سے پہلے کاشی وشوناتھ مندر میں مذہبی رسومات ادا کریں گے۔

اُدھر وارانسی میں ہندوستان کے اگلے وزیر اعظم کی آمد کے موقع پر پورے شہر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ مودی وڈودرا کی سیٹ چھوڑیں اور وارانسی کی سیٹ سے ہی لوک سبھا کے رکن رہیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024