• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am

خانیوال میں فیفا فٹبال اکیڈمی

شائع June 21, 2014
فیفا پاکستان کے8 شہروں میں فٹبال اکیڈمیاں قائم کرے گی۔۔فائل فوٹو
فیفا پاکستان کے8 شہروں میں فٹبال اکیڈمیاں قائم کرے گی۔۔فائل فوٹو

خانیوال:فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پنجاب کے ضلع خانیوال میں فٹبال اکیڈمی بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے ضلعی انتظامیہ سے زمین بھی حاصل کرلی گئی۔

ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر خانیوال عثمان معظم نے جمعے کو ڈان سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے فیفا کو 30 سال کے لئے 8ایکڑ زمین لیز پر دے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ خانیوال کے لوگوں کے لئے انتہائی اعزاز کی بات ہے کہ ان کے شہر کو اس منصوبے کے لئے منتخب کیا گیا ۔

یہ منصوبہ مکمل ہو جانے کے بعد خانیوال فٹبال کے قومی اور بین الاقوامی سطح کے مقابلوں کی میزبانی کرنے کے قابل ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ فٹبال کی عالمی تنظیم کی جانب سے فٹبال کے فروغ کے لئے پنجاب میں یہ پہلا منصوبہ ہے۔

ڈی سی او خانیوال نے بتایا کہ خانیوال کے علاوہ فیفا کی جانب سے پاکستان کے 7 دیگر شہروں میں بھی فٹبال اکیڈمیاں بنائی جائیں گی،جن میں سکھر ،جیکب آباد،ایبٹ آباد،کوئٹہ،کراچی اور پشاور شامل ہیں۔

عثان معظم کا کہنا ہے کہ ان منصوبوں سے ملک میں فٹبال کےکھیل کے فروغ اور اس کو معیاری بنانے میں مدد ملے گی۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024