• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

آئی ایم ایف قرض کی چوتھی قسط پاکستان کو موصول

شائع July 3, 2014
فائل فوٹو۔۔۔۔
فائل فوٹو۔۔۔۔

*گزشتہ سال بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی طرف سے پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے منظور کیے گئے قرض سے 556 ملین ڈالر کی چوتھی قسط پاکستان کو موصول ہو گئی ہے۔ *

آئی ایم ایف کی ٹیم نے گزشتہ ماہ پاکستان کی اقتصادی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد ایکسٹینڈیڈ فیسلٹی فنڈ (ای ایف ایف) کے تحت قرض کی چوتھی قسط کی ادائیگی کی منظوری دی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو آئی ایم کی طرف سے 556 ملین ڈالر قرض موصول ہونے کی تصدیق کی ہے۔

آئی ایم ایف نے گزشتہ سال ستمبر میں پاکستان کے لیے 6.8 بلین ڈالر کا قرض فراہم کرنے کی منظوری دی تھی، جس کی تین اقساط پہلے ہی پاکستان کو مل چکی ہیں۔

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر ای ایف ایف کی منظوری سے پہلے 7.8 بلین تھے جو اب بڑھ کو 14.8 بلین ہو گئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024