• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

دھرنوں نے بہت سے منصوبوں کو متاثر کیا ہے: صدر مملکت

شائع October 22, 2014
گلگت ایئرپورٹ پر گلگت بلتستان کے وزیر اعلٰی سید مہدی علی شاہ  صدر مملکت ممنون حسین کا استقبال کررہے ہیں۔ —. فوٹو بشکریہ پامیر ٹائمز
گلگت ایئرپورٹ پر گلگت بلتستان کے وزیر اعلٰی سید مہدی علی شاہ صدر مملکت ممنون حسین کا استقبال کررہے ہیں۔ —. فوٹو بشکریہ پامیر ٹائمز

گلگت: صدرِمملکت ممنون حسین نے کہا کہ ملک کی اقتصادی ترقی کی رفتار بہت سست ہے، اور بجلی کے منصوبوں سمیت بہت سے میگا پروجیکٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے احتجاجی دھرنوں کی وجہ سے متاثر ہورہے ہیں۔

یہاں منگل کو گورنر ہاؤس میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے صدرِ مملکت نے یہ بھی کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) اور پاکستان اسٹیل ملز کے ادارے معیشت پر بوجھ بن گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹیل اور پی آئی اے جیسے خسارے سے دوچار سرکاری اداروں کی نجکاری سے فائدہ ہوگا۔

اس وقت پی آئی اے اربوں کے نقصان کا سامنا کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام طور پر دنیا بھر میں ایئرلائنز کے ملازمین کی تعداد فی پرواز 120 ملازمین کے حساب سے ہوتی ہے، لیکن پی آئی اے میں یہ شرح 700 ہے۔

![صدر ممنون حسین گلگت بلتستان کے گورنر پیر سید کرم علی شاہ سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کررہے ہیں۔ —. فوٹو بشکریہ پامیر ٹائمز][1]

صدر نے کہا کہ اسلام آباد اور گلگت بلتستان کے درمیان پی آئی اے کی پروازوں میں اضافے کا معاملہ متعلقہ حکام کے سامنے رکھا جائے گا اور جلد ہی اس سلسلے میں کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

ممنون حسین نے کہا کہ گلگت بلتستان میں چالیس ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے اور ملک بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لیے اس کے وسائل کو استعمال کرے گا۔

صدر نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پانی سے بجلی پیدا کرنے کے بہت زیادہ امکانات موجود ہیں، اور حکومت دیامیر اور داسو ڈیموں کی تعمیر مکمل کرے گی۔

اس سے پہلے گلگت بلتستان کی حکومت کے ایک وفد نے صدر سے ملاقات کی، جو گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر وزیر بیگ، قائدِ حزبِ اختلاف حاجی جانباز خان، کابینہ کے اراکین علی مدد شیر، دیدار علی اور حاجی گلبار کے علاوہ جمیعت علمائے اسلام فضل کے رکن رحمت خالق پر مشتمل تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024