• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 5:04pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 4:39pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 4:45pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 5:04pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 4:39pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 4:45pm

واہگہ خودکش حملہ، امریکا کی مدد کی پیشکش

شائع November 4, 2014
امریکی سفیر رچرڈ اولسن—اے ایف پی فائل فوٹو۔
امریکی سفیر رچرڈ اولسن—اے ایف پی فائل فوٹو۔

اسلام آباد: پاکستان کے لیے امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے اتوار کے روز کہا ہے کہ امریکا واہگہ بارڈر کے قریب دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتا ہے۔

امریکی سفیر نے امریکی عوامی کی طرف سے واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین اور حکومت پاکستان سے تعزیت کی اور دکھ کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان میں اس حملے کے قصورواروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے اقدامات کی حمایت کرتا ہے اور اس حوالے سے مدد کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف اقدامات کی حمایت کرتا ہے تاکہ ملک میں قانون کی پاسداری ہو اور مستقبل میں امن آسکے۔

خیال رہے کہ اس خودکش حملے میں اب تک کم از کم 62 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 100 سے زائد زخمی ہیں جن میں سے 15 کی حالت نازک ہے۔

کارٹون

کارٹون : 12 اپریل 2025
کارٹون : 11 اپریل 2025