• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 5:04pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 4:39pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 4:45pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 5:04pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 4:39pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 4:45pm

پاکستان، افغانستان باہمی تجارت بڑھانے پر متفق

شائع November 14, 2014
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اپنے افغان ہم منصب عمر زخیلوال سے ہاتھ ملا رہے ہیں—اے این پی فوٹو۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اپنے افغان ہم منصب عمر زخیلوال سے ہاتھ ملا رہے ہیں—اے این پی فوٹو۔

اسلام آباد: پاکستان اور افغانستان نے جمعرات کے روز باہمی تجارت کو دو سے تین سالوں کے دوران موجودہ 2.5 بلین ڈالر سے بڑھاکر پانچ بلین ڈالر کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اپنے افغان ہم منصب عمر زخیلوال سے ملاقات کے دوران وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف افغانستان کے ساتھ مضبوط، مستحکم، ہاہمی تعاون سے بھرپور تعلقات پر زور دیتے ہیں جو ان کے پرامن ہمسایوں کے وژن کا حصہ ہے۔

افغانستان میں پاکستان کی معاشی سرگرمیوں کو نمایاں کرتے ہوئے انہوں نے لوگر میں 100 بستروں والے نائب امین اللہ خان ہسپتال، 100 طالب علموں کے ہاسٹل کے ساتھ رحمان بابا اسکول اور کابل میں 200 بستروں پر مشتمل جناح ہسپتال کا ذکر کیا۔

انہوں نے زخیلوال کو یقین دلایا کہ ان منصوبوں کو جلد مکمل کرلیا جائے گا۔

سینیٹر اسحاق ڈار نے اپنے افغان ہم منصب کو بجلی، روڈ، ریل لنک اور دیگر منصوبوں کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔

زخیلوال نے کہا کہ افغانستان کی نئی قیادت پاکستان کے ساتھ معاشی تعاون کے لیے کوشاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان صدر بھی آئندہ آنے والے سالوں میں پاکستان کے ساتھ تجارت کا حجم بڑھانے کے خواہشمند ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ پاکستان اور افغانستان کے مشترکہ بزنس کونسل کا انعقاد چاہتے ہیں اور اس کی مکمل حمایت کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 12 اپریل 2025
کارٹون : 11 اپریل 2025