• KHI: Maghrib 6:30pm Isha 7:46pm
  • LHR: Maghrib 6:02pm Isha 7:23pm
  • ISB: Maghrib 6:07pm Isha 7:30pm
  • KHI: Maghrib 6:30pm Isha 7:46pm
  • LHR: Maghrib 6:02pm Isha 7:23pm
  • ISB: Maghrib 6:07pm Isha 7:30pm

ریڈمی کے مقبول ترین اسمارٹ فون کا ریفریش ماڈل متعارف

شائع May 25, 2021
— فوٹو بشکریہ ریڈمی
— فوٹو بشکریہ ریڈمی

شیاؤمی کے ذیلی برانڈ ریڈمی نے اپنا نیا اسمارٹ فون نوٹ 8 2021 متعارف کرادیا ہے۔

جیسا نام سے معلوم ہوجاتا ہے کہ یہ ریڈمی نوٹ 8 کا ریفریش ماڈل ہے جس کو 2019 میں پیش کیا گیا تھا۔

ریڈمی کا یہ فون دنیا بھر میں بہت زیادہ مقبول ہوا تھا جس کے ڈھائی کروڑ یونٹ فروخت ہوئے اور اسی کو دیکھتے ہوئے ممکنہ طور پر اس کا نیا ورژن متعارف کرایا گیا ہے۔

ریڈمی نوٹ 8 2021 میں میڈیا ٹیک کا ہیلیو جی 85 پراسیسر موجود ہے۔

فوٹو بشکریہ ریڈمی
فوٹو بشکریہ ریڈمی

فون میں 6.3 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جس کے تحفظ کے لیے گوریلا گلاس 5 کوٹنگ کی گئی ہے۔

ریڈمی نوٹ 8 میں اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی کے ایم آئی یو آئی 12.5 سے کیا گیا ہے جبکہ پانی کے چھینٹوں سے تحفظ کے لیے نانو کوٹنگ بھی موجود ہے۔

4 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج موجود ہے جبکہ فرنٹ پر 13 میگا پکسل کیمرا واٹر ڈراپ نوچ میں چھپا ہوا ہے۔

فوٹو بشکریہ ریڈمی
فوٹو بشکریہ ریڈمی

فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جو 48 میگا پکسل مین کیمرے، 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے پر مشتمل ہے۔

فون کے اندر 4000 ایم اے ایچ بیٹری 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہے۔

کمپنی کی جانب سے فی الحال قیمت اور دستیابی کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 20 ستمبر 2024
کارٹون : 19 ستمبر 2024