• KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm
  • KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm

آنر نے خاموشی سے نیا 5 جی اسمارٹ فون ایکس 20 ایس ای پیش کردیا

شائع June 30, 2021
— فوٹو بشکریہ آنر
— فوٹو بشکریہ آنر

آنر نے حال ہی میں طویل عرصے بعد گوگل موبائل سروسز سے لیس اولین فونز آنر 50 سیریز کی شکل میں متعارف کرائے تھے۔

اب اس کمپنی نے خاموشی سے ایک نیا 5 جی فون آنر ایکس 20 ایس او کو پیش کردیا ہے۔

اس اسمارٹ فون میں 6.6 انچ کا آئی پی ایس ڈسپلے فل ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ دیا گیا ہے جس میں بیزل نہ ہونے کے برابر ہے۔

فون کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے جو سینٹر میں موجود ہے۔

آنر ایکس 20 ایس ای میں میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 700 پراسیسر دیا گیا ہے۔

فون کے اندر 6 سے 8 جی بی ریم اور 128 جی بی تک اسٹوریج دی گئی ہے۔

فوٹو بشکریہ آنر
فوٹو بشکریہ آنر

4000 ایم اے ایچ بیٹری 22.5 فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہے جبکہ اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج میجک یو آئی 4.0 سے کیا گیا ہے۔

اسمارٹ فون میں ڈوئل سم سپورٹ، وائی فائی 802، بللیوٹوتھ 5.1، جی ی ایس، یو ایس بی پورٹ، 3.5 ایم ایم آڈیو جیک اور فنگرپرنٹ اسکینر دیگر قابل ذکر فیچرز ہیں۔

فوٹو بشکریہ آنر
فوٹو بشکریہ آنر

فون کے بیک پر کیمروں کا سیٹ اپپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 64 میگا کسل کاک ہے۔

اس کے علاوہ 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر کیمرے بھی اس سیٹ اپ کا حصہ ہیں۔

یہ فون سب سے پہلے چین میں 9 جولائی سے دستیاب ہوگا جس کا 6 جی بی ریم والا ماڈل 279 ڈالرز (44 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 8 جی بی ریم والا ورژن 310 ڈالرز (49 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024