• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:31pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:31pm

شیاؤمی کی ذیلی کمپنی پوکو کا ایک اور گیمنگ اسمارٹ فون پیش

شائع July 25, 2021
— فوٹو بشکریہ پوکو
— فوٹو بشکریہ پوکو

شیاؤمی کی ذیلی کمپنی پوکو نے اپنا نیا گیمنگ اسمارٹ فون ایف 3 جی ٹی متعارف کرادیا ہے۔

پوکو کا یہ فون کافی حد تک شیاؤمی کے ریڈمی کے 40 گیمنگ ایڈیشن سے ملتا جلتا ہے۔

درحقیقت دونوں گیمنگ اسمارٹ فونز کی باڈیز، وزن اور حجم ایک جیسے ہی ہیں۔

پوکو ایف 3 جی بی میں 6.67 انچ کا امولیڈ ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ اور ایف ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فون کا سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہے جو 16 میگا پکسل کا ہے جبکہ فون کے فرنٹ اور بیک پر گوریلا گلاس 5 کوٹنگ کی گئی ہے۔

فوٹو بشکریہ پوکو
فوٹو بشکریہ پوکو

فون کے دائیں جانب فزیکل پوپ اپ گیمنگ ٹریگرز کے فیچرز موجود ہیں۔

فون کے اندر میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 1200 پراسیسر چھپا ہوا ہے جس کے ساتھ 6 سے 8 جی بی ڈوئل چینیل یو ایف ایس 3.1 ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن موجود ہیں۔

فون کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے ایک بڑا ویپر چیمبر موجود ہے جبکہ گیم ٹربو بھی فون کا حصہ ہے جو گیمز کے دوران ڈیوائس کی کارکردگی کو ٹھیک رکھتا ہے۔

پوکو ایف 3 جی ٹی کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے موجود ہیں۔

فوٹو بشکریہ پوکو
فوٹو بشکریہ پوکو

ڈیوائس کی 5065 ایم اے ایچ بیٹری 67 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہے۔

اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ایم آئی یو آئی 12.5 سے کیا گیا ہے۔

اس فون کا 6/128 جی بی ریم/اسٹوریج والا ماڈل 350 ڈالرز (58 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ورژن 390 ڈالرز (62 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا فون 416 ڈالرز (66 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 10 نومبر 2024
کارٹون : 8 نومبر 2024