• KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm
  • KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm

اوپو نے خاموشی سے رینو 7 فورجی فون متعارف کرا دیا

شائع March 30, 2022
رینو 7 فورجی — فوٹو بشکریہ اوپو
رینو 7 فورجی — فوٹو بشکریہ اوپو

اوپو نے خاموشی سے اوپو رینو 7 کا 4 جی ورژن متعارف کرا دیا ہے۔

رینو 7 کا 4 جی ورژن کو انڈونیشیا میں متعارف کرایا گیا جو کہ رینو 7 سیریز کا ایسا پہلا ماڈل ہے کیونکہ باقی سب میں 5 جی سپورٹ موجود ہے۔

اوپو رینو 7 فورجی میں اسنیپ ڈراگون 680 پراسیسر دیا گیا ہے۔

فون میں 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج دستیاب ہوگی۔

مگر اس کا ایک خاص فیچر ورچوئل ریم کا ہے جس سے 8 جی بی میں مزید 5 جی بی ورچوئل ریم کا اضافہ ہوجائے گا۔

ڈیوائس میں اینڈرائیڈ 12 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کلر او ایس 12.1 سے کیا گیا ہے۔

اسی طرح رینو 7 میں 6.43 انچ کا امولیڈ ڈسپلے ایف ایچ ڈی پلس ریزولوشن اور 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ اوپو
فوٹو بشکریہ اوپو

اس ڈسپلے کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے گوریلا گلاس 5 پروٹیکشن فراہم کی گئی ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ ایچ ڈی آر مواد اسٹریم کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

فون کے فرنٹ پر 32 میگا پکسل کیمرے پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے جس کے لیے سونی آئی ایم ایکس 709 سنسر استعمال کیا گیا جو آر جی بی ڈبلیو فلٹر سے بھی لیس ہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ 64 میگا پکسل مین، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمروں پر مشتمل ہے۔

فوٹو بشکریہ اوپو
فوٹو بشکریہ اوپو

جہاں تک بیٹری کی بات ہے تو وہ 4500 ایم اے ایچ کی ہے جس کے ساتھ 33 واٹ سپر وی او او سی چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

کمپنی کے مطابق 5 منٹ کی چارجنگ سے 100 منٹ تک ویڈیو دیکھی جاسکتی ہے۔

سپلیش پروٹیکشن، ڈوئل سم اور ہیڈ فون جیک دیگر قابل ذکر فیچرز ہیں مگر مائیکرو ایس ڈی سلاٹ اس کا حصہ نہیں۔

رینو 7 فورجی یکم اپریل سے انڈونیشیا میں 365 ڈالرز (66 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 20 ستمبر 2024
کارٹون : 19 ستمبر 2024