• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm

بجٹ میں میڈیا ورکرز کی ہیلتھ انشورنس کے لیے فنڈز مختص

شائع June 12, 2024
—فوٹو: اے پی پی
—فوٹو: اے پی پی

وفاقی حکومت نے مالی سال 2024 اور 2025 کے بجٹ میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے نمائندوں کی ہیلتھ انشورنس کے لیے بھی بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے بجٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ رواں مالی سال میں 5 ہزار میڈیا ورکرز کو ہیلتھ انشورنس فراہم کی جائے گی۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ہیلتھ انشورنس کے دوسرے مرحلے میں مزید 10 ہزار صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو بھی انشورنس پالیسی کا حصہ بنایا جائے گا۔

انہوں نے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے لیے ہیلتھ انشورنس منصوبہ شروع کرنے پر وزیر اعظم اور وزیر اطلاعات و نشریات کی کوششوں کو بھی سراہا۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ برس میڈیا ورکرز کے لیے ہیلتھ انشورنس پالیسی کا اعلان کیا تھا۔

وفاقی حکومت نے مالی سال 25-2024 کا 18ہزار ارب سے زائد حجم کا بجٹ پیش کیا ہے، جس میں وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد تک اضافے کے ساتھ ساتھ ملک میں ملازمین کی کم از کم تنخواہ 36ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2024
کارٹون : 27 جون 2024