• KHI: Asr 4:50pm Maghrib 6:32pm
  • LHR: Asr 4:21pm Maghrib 6:04pm
  • ISB: Asr 4:26pm Maghrib 6:10pm
  • KHI: Asr 4:50pm Maghrib 6:32pm
  • LHR: Asr 4:21pm Maghrib 6:04pm
  • ISB: Asr 4:26pm Maghrib 6:10pm

پاک ۔ بنگلہ دیش دوسرا ٹیسٹ: بارش کے باعث پہلے روز کا کھیل بغیر ٹاس ختم کردیا گیا

شائع August 30, 2024
— فوٹو: ای ایس پی این
— فوٹو: ای ایس پی این

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کا کھیل ختم کر دیا گیا جبکہ موسلا دھار بارش کے باعث ٹاس بھی نہیں ہوسکا۔

ای ایس پی این کرک انفو ویب سائٹ نے بتایا کہ ہمارے پاس پی سی بی کی طرف سے ایک آفیشل اپ ڈیٹ ہے کہ مسلسل بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے پہلے دن کا کھیل ختم کر دیا گیا ہے۔

قبل ازیں، خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ نے رپورٹ کیا تھا کہ دونوں ٹیمیں اب بھی اپنے ہوٹل میں موجود ہیں اور امپائرز کو بارش رکنے کے بعد گراؤنڈ کا معائنہ کرنا ہے، محکمہ موسمیات نے وقفے وقفے سے مون سون بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

اتوار کو راولپنڈی میں بنگلہ دیش کے پہلے ٹیسٹ میں جیتنے کے بعد دو میچوں کی سیریز برابر کرنے کے لیے میزبان پاکستانی ٹیم کے لیے یہ اچھی خبر نہیں ہے۔

واضح رہے کہ 25 اگست کو راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست دے کر بنگلہ دیش کی ٹیم نے تاریخ رقم کردی تھی جب کہ قومی ٹیم کی بنگال ٹائیگرز کے خلاف طویل دورانیے کی کرکٹ میں یہ پہلی شکست تھی۔

29 اگست کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے 12 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا تھا جس میں فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو شامل نہیں کیا گیا۔

پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لیگ اسپنر ابرار احمد کو 12 کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے، راولپنڈی کی کنڈیشنر کو دیکھ کر ابراراحمد کو 12 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، پلیئنگ الیون کا فیصلہ کل پچ دیکھ کر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جو پچھلے میچ میں ہوا ، اس کو بدل نہیں سکتے، دوسرا ٹیسٹ میچ جیتنے کی کوشش کریں گے، کھلاڑیوں کو ذمہ داری لینی پڑے گی، پہلے ٹیسٹ میں جس طرح کھیلا، ہم اس سے بہتر کھیل سکتے ہیں۔

جیسن گلیسپی نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں آرام کرانے کا فیصلہ کیا ہے، شاہین آفریدی ابھی باپ بنے ہیں، ہم چاہتے ہیں شاہین اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزاریں، شاہین آفریدی کے ساتھ اظہرمحمود کام کر رہے ہیں، شاہین آفریدی تینوں فارمیٹس کی کرکٹ کھیل رہے۔

کارٹون

کارٹون : 17 ستمبر 2024
کارٹون : 16 ستمبر 2024