• KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am

سنیل گواسکر نے وکٹ گنوانے پر بھارتی بلے باز رشبھ پنت کو احمق قرار دے دیا

شائع December 29, 2024

بھارت کے لیجنڈ کرکٹر اور سابق کپتان سنیل گواسکر نے میلبرن ٹیسٹ کے دوران آسٹریلیا کے خلاف غلط شارٹ کھیل کر آؤٹ ہونے والے بلے باز رشبھ پنت پر برس پڑے اور کمنٹری کے دوران انہیں احمق قرار دے دیا۔

میلبرن میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز آسٹریلیا کے خلاف جب بھارتی بیٹنگ لائن پہلی اننگز میں مشکلات کا شکار تھی، تو اس موقع پر رشبھ پنت 37 گیندوں پر 28 رنز بنانے کے بعد غیر روایتی شارٹ کھیلنے کی کوشش میں آؤٹ ہوگئے تھے۔

انہوں نے اسکوائر لیگ کے اوپر سے غیر روایتی شارٹ کھیلنے کی کوشش کی تھی تاہم گیند بلے کا باہری کنارا چھوتی ہوئی فضا میں بلند ہوئی اور ڈیپ تھرڈ سلپ پر باؤنڈری لائن کے قریب کھڑے فیلڈر نے ان کا کیچ تھام لیا۔

رشبھ پنت کے آؤٹ ہونے پر کمنٹری باکس میں موجود سنجے منجریکر نے انہیں تنقید کانشانہ بنایا اور ان کی شارٹ سلیکشن کو غلط قرادیا تاہم لیجنڈری سنیل گواسکر غصے میں آگئے اور انہوں نے رشپ پنت کو احمق قرار دےدیا اور انہیں 3 مرتبہ احمق کہا۔

کھانے کے وقفے کے دوران اسٹار اسپورٹس پر بات کرتے ہوئے گواسکر نے میچ کی صورتحال اور فیلڈ پلیسمنٹ کے پیش نظر شاٹ کو’حماقت’ قرار دیا، انہوں نے کہا کہ آپ کے پاس وہاں دو فیلڈرز ہیں، اور آپ اب بھی اس شاٹ کو کھیلنےکی کوشش کررہے ہیں۔

گواسکر کا کہنا تھا کہ رشبھ پنت نے وکٹ خود گنوائی ہے اس لمحے جب بھارت کو آپ کی ضرورت تھی اور نامناسب شارٹ لگاکر آؤٹ ہوگئے۔

سنیل گواسکر کے اس تبصرے کا وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا اور اس پر فیس بک پر 70 لاکھ اور مجموعی سوشل میڈیا پر 85 لاکھ صارفین نے اس وڈیو کلپ کو دیکھا تھا اور اسٹار بلے کو تنقید کا نشانہ بنانے پر گواسکر کو آڑھے ہاتھوں لیا تھا۔

آج میچ کے دوران ساتھی تبصرہ نگار نے اس واقعے کا ذکر کیا تو سنیل گواسکر نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ وہ 35 سال قبل ریٹائر ہوگئے تھے مگر آج بھی کھیل کے لیے پرجوش ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وہ آج جو کچھ بھی ہیں بھارتی کرکٹ کی وجہ سے ہیں۔

سنیل گواسکر نے کہا کہ انہیں ان کی شکل و صورت کی وجہ سے نہیں بلکہ بھارتی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنے کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔

میلبرن ٹیسٹ کا چوتھا روز: آسٹریلیا کے دوسری اننگز میں 9 وکٹوں پر 228 رنز

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے 5 ٹیسٹ میچوں کی بارڈر گواسکر ٹرافی سریز کے چوتھے میچ میں بھارت کے خلاف دوسری اننگز میں چوتھے روز کے اختتام پر 9 وکٹوں پر 228 رنز بنالیے جبکہ اسے مہمان ٹیم پر 333 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مارنس لیبوشین 70 رنز بنا کر نمایاں رہے اور مشکلات میں گھری اپنی ٹیم کو ایک مستحکم ٹوٹل تک پہنچانے میں کردار ادا کیا، ایک موقع پر دوسری اننگز میں آسٹریلیا کے 8 کھلاڑی 156 رنز پر آؤٹ ہوگئے تھے تاہم کپتان پیٹ کمنز نے شاندار بیٹنگ کی اور 41 رنز اسکور کیے۔

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) میں جاری ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیا۔

میچ کے چوتھے روز بھارت نے اپنی پہلی اننگز 358 رنز 9 وکٹوں کے نقصان پر شروع کی تاہم گزشتہ روز کے اسکور میں محض 11 رنز کے اضافے کے بعد پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی، نتیش کمار ریڈی 114 رنز بنا کر نمایاں رہے، آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز، اسکاٹ بولینڈ اور نیتھن لائن نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

کارٹون

کارٹون : 4 جنوری 2025
کارٹون : 3 جنوری 2025