• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

بریگیڈیئر سطح کی ملاقات میں جنگ بندی معاہدہ برقرار رکھنے پر زور

شائع January 18, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

اسلام آباد: پاکستان اور ہندوستان کے فوجی حکام نے گزشتہ روز جعمہ کو ایک دوسرے کے درمیان رابطوں کو مضبوط کرنے اور متنازع سرحدی علاقے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کو روکنے پر زرو دیا۔

ایک فوجی ترجمان نے بتایا کہ بریگیڈیئر سطح پر دونوں ملکوں کے فوجی حکام کے درمیان اس ملاقات میں ایل او سی پر جنگ بندی کے معاہدے کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ ملاقات راولا کوٹ پونچھ میں گزشتہ سال 24 دسمبر کو دونوں ملکوں کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت منعقد ہوئی۔

اسی منٹ کی یہ ملاقات دونوں طرف سے الزامات کے باوجود خوشگوار ماحول میں ہوا۔

ہندوستان کے ایک دفاعی ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ ملاقات میں جنگ بندی سے متعلق مختلف مسائل اور دوطرفہ رابطوں کو مضبوط تر کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

دونوں فریقین نے گزشتہ سال ایل او سی پر متعدد بار خلاف ورزی کے بعد اعتماد سازی کو فروغ دینے پر بات چیت کی۔

خیال رہے کہ پاکستان کا الزام رہا ہے کہ ہندوستان نے 2003ء کے جنگ بندی معاہدے کی 2013ء میں تقریباً چار سو مرتبہ خلاف ورزی کی، جبکہ اس ہی طرح ہندوستان کا الزام ہے کہ پاکستان کی جانب سے کم سے کم سو مرتبہ اس معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔

ان واقعات میں گزشتہ سال دس پاکستانی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

گیارہ جنوری کو غلطی سے سرحد پار کرجانے والے شہری کی ہلاکت پر پاکستان کی طرف سے ہندوستانی حکام سے احتجاج کیا گیا۔

پاکستانی حکام کا دعویٰ تھا کہ نادانشتہ طور پر سرحد پار کرتے ہوئے شہری کی ہلاکت ڈی جی ایم او کے درمیان ہونے والے معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

اس موقع پر ہندوستانی حکام نے گیارہ جنوری سے تیرہ جنوری تک پاکستان کی طرف سے سرحدی علاقے کی دراندازی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024