• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

عمران خان کے سونامی کو روکنے کی حکومتی کوشش

شائع August 1, 2014
وفاقی وزیر اور پلاننگ کمیشن کے سربراہ احسن اقبال—۔فائل فوٹو
وفاقی وزیر اور پلاننگ کمیشن کے سربراہ احسن اقبال—۔فائل فوٹو

اسلام آباد: دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حکومت مخالف جلسے سے محض کچھ دن قبل 11 اگست کو منصوبہ بندی اور ترقی کی وزارت کی جانب سے ن لیگ کی حکومت کے لیے ملک کی تمام سیاسی قیادت کو ایک ہی چھت تلے اکٹھا کرنے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔

گیارہ اگست کو ’وژن 2025‘ کے آغاز کی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم نواز شریف ہوں گے، جبکہ پی ٹی آئی سمیت تمام بڑی سیاسی پارٹیوں کو بھی اس تقریب میں مدعو کیا جائے گا۔

اس منصوبے کو وفاقی وزیر اور پلاننگ کمیشن کے سربراہ احسن اقبال کے دماغ کا کارنامہ سمجھا جا رہا ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ بہت مشکل ہے کہ اس موقع پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان بھی شرکت کریں، کیوںکہ حکومتی دعوت کو قبول کرنے سے یوم آزادی پر ہونے والے اُن کے جلسے کی اہمیت قدرے کم ہو جائے گی۔

جبکہ بہت سے افراد کی جانب سے اس حکومتی اقدام کو سراہا جا رہا ہے، جس کے تحت تمام سیاسی پارٹیوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، اس طرح پی ٹی آئی تنہائی کا شکار ہو جائے گی۔

سیاستدان، فوجی افسران، بیوروکریٹس، تاجر، اساتذہ، مصنفین، آرٹسٹ اور صحافیوں سمیت تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد ’وژن 2025‘ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ اس ایونٹ کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے چودہ اگست کو 2013ء کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف اسلام آباد میں لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔

گزشتہ چند دنوں کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنماؤں نے عمران خان سے مذاکرات کی کوشش کی، جس میں انتخابی اصلاحات کے حوالے سے اُن کے مطالبات پر بات کی گئی، تاہم پی ٹی آئی کے چیئرمین یوم آزادی پر اپنے جلسے کے فیصلے سے پیچھے نہیں ہٹے۔

دوسری جانب حکومت کا کہنا ہے کہ ’وژن 2025‘ کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، کیونکہ اس کی پلاننگ عمران خان کے جلسے سے بہت پہلے کی جا چکی تھی۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے میڈیا کوآرڈینیٹر اور وفاقی وزیر احسن اقبال کے دست راست عاصم خان نیازی کہنا ہے کہ ’ہم عمران خان سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دے رہے ہیں، کیونکہ یہ ایک قومی تقریب ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم عمران خان کو ایک مرکزی اور اہم رہنما سمجھتے ہیں، کیونکہ صوبہ خیبر پختونخوا میں عمران خان کی جماعت کو اکثریت حاصل ہے، لہٰذا اُن کی شرکت نہایت ضروری ہے‘۔

عاصم خان نیازی نے بتایا کہ چند دنوں میں دعوت نامے ارسال کردیے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024