• KHI: Zuhr 12:35pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:11pm
  • KHI: Zuhr 12:35pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:11pm

کہا تھا شوہر کے لیے بیوی طوائف کی طرح ادائیں بھی دکھائے، یوٹیوبر نبیحہ علی

شائع June 15, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

یوٹیوبر، ٹی وی میزبان اور نفسیاتی ماہر ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے یہ کہا تھا کہ شوہر کو خوش رکھنے کے لیے بیوی کو طوائف جیسی ادائیں بھی دکھانی پڑیں تو بھی وہ اس سے گریز نہ کرے۔

ڈاکٹر نبیحہ علی خان حال ہی میں سما ٹی وی کے مارننگ شو میں شریک ہوئیں، جہاں ان سے چند ہفتے قبل دیے گئے اپنے متنازع بیان سے متعلق پوچھا گیا۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کے بیان پر زیادہ تر نوجوان لڑکیوں کو غصہ آیا ہوگا جو کہ سوشل میڈیا پر طوائفوں جیسی حرکتیں کر رہی ہوتی ہیں لیکن انہیں شوہر کے سامنے ایسا کرنے سے شرم آتی ہے۔

ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے سخت لہجے میں سوشل میڈیا اور خصوصی طور پر ٹک ٹاک پر لڑکیوں کی ڈانس پرفارمنس کو طوائفوں جیسی اداؤں سے تشبیہ دی۔

انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کو سوشل میڈیا پر ڈانس کرنے میں تو کوئی شرم نہیں آتی لیکن شوہر کے سامنے یا انہیں خوش کرنے کے لیے انہیں شرم آتی ہے۔

یوٹیوبر و میزبان کا کہنا تھا کہ لڑکیوں کی جانب سے شوہر کے بجائے سوشل میڈیا پر پرفارمنس دکھانے کی وجہ سے ہی ہمارا کلچر نہیں پنپ رہا جب کہ اسی وجہ سے ہی ہمارے رشتے نہیں چل رہے۔

ان کے مطابق اسی وجہ سے ہی میاں اور بیوی کا رشتہ بھی آگے نہیں بڑھ پا رہا، خواتین سمجھ ہی ںہیں پا رہیں کہ شوہر کو کیسے خوش رکھنا ہے اور انہیں اس بات کا بھی احساس نہیں کہ میاں اور بیوی کا رشتہ کیا ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ میاں اور بیوی کا رشتہ صرف کھانا پکا کر دینے اور کپڑے تیار کرکے دینے تک محدود نہیں ہے۔

اسی معاملے پر مزید انہوں نے کہا کہ ان کی بات کا مطلب غلط اور محدود لیا جا رہا ہے، ان کے کہنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ بیویاں شوہروں کے لیے طوائفیں بن جائیں اور وہیں کام کریں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ان کے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ بیویاں شوہروں کو خوش رکھنے کے لیے ان کے آگے طوائفوں جیسی ادائیں دکھائیں، انہیں خوش رکھیں تاکہ وہ کہیں اور کچھ نہ کریں۔

اس سے قبل چند ہفتے پہلے ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے یوٹیوبر کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ بیویوں کواپنے شوہروں کو خوش رکھنے کے لیے اگر طوائف بھی بننا پڑے تو بھی وہ گریز نہ کریں۔

انہوں نے کہا تھا کہ بیویاں شوہروں کے لیے کھیت کی مثل ہیں اور شوہروں کی مرضی ہے کہ وہ جس طرح کھیتوں میں ہل چلائیں۔

ڈاکٹر نبیحہ علی خان کی مذکورہ بات پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا اور ان کے بیان سے اختلاف کرنے والی اداکاراؤں میں ماڈل متھیرا بھی شامل تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 جون 2024
کارٹون : 25 جون 2024