پاکستان 9 مئی: شاہ محمود قریشی کو دہشتگردی سمیت 7 مقدمات میں قصوروار قرار دے دیا گیا شاہ محمود قریشی کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے متضاد بیانات اور شواہد کی بنا پر گناہ گار قرار دیا ہے، پولیس ذرائع
پاکستان لاہور: گریٹر اقبال پارک کے نزدیک ماں 6 ماہ کی بچی سمیت 4 معصوم بچوں کو چھوڑ گئی بچوں میں 3 بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے، سب سے چھوٹی بیٹی کی عمر 6 ماہ، بیٹے کی عمر 3 سے 4 سال کے درمیان ہے۔
پاکستان لاہور: احتجاج کرنے والے 30 وکلا گرفتار، پاکستان بار کونسل کا کل ملک گیر ہڑتال کا اعلان تصادم کے نتیجے میں سپرنٹنڈنٹ پولیس ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ سمیت 7 اہلکار زخمی ہوگئے۔
پاکستان لاہور: نوبیاہتا دلہن کی گھر سے پھندا لگی لاش برآمد لڑکی کی 10 روز قبل سلیمان نامی شہری سے شادی ہوئی تھی، خاوند کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے، پولیس
پاکستان لاہور: پولیس اہلکار کو قتل کرنے والے گرفتار ٹارگٹ کلر کے خوفناک انکشافات پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کا حکم کالعدم تنظیم کی طرف سے دیا گیا، انکشاف
پاکستان لاہور میں ایک اور پولیس اہلکار ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن گیا کانسٹیبل غلام رسول اتحاد پارک شاہدرہ میں ڈیوٹی سرانجام دے واپس گھر جارہے تھے کہ ملزمان نے گولیاں چلا دی۔
پاکستان بہاولپور: سی ٹی ڈی کے زیر حراست 2 دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے تھا، انہیں چند روز قبل وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ کے قتل کی منصوبہ بندی میں گرفتار کیا گیا تھا۔
پاکستان لاہور: سَب انسپکٹر ٹارگٹ کلنگ میں شہید، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ارشد کو 3 گولیاں لگیں ، پولیس نے موقع سے 4خول قبضے میں لے لیے، قاتلوں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔
پاکستان داتا دربار سے اغوا ہونے والی 5 سالہ بچی 12 گھنٹے میں بازیاب لاہور پولیس نے اغوا ہونے والی فضہ کو ورثا کے حوالے کردیا ہے۔
پاکستان آئی جی پنجاب نے 15 ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردیے ڈی ایس پی ڈسٹرکٹ پولیس لائن لاہور محمد افضل کو تبدیل کرکے ڈی ایس پی انویسٹی گیشن ٹاؤن شپ لاہور تعینات کردیا گیا، نوٹیفکیشن
پاکستان ایف آئی اے کی ملتان ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی، 16 کلو سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ملزم نے بیگ کے خفیہ خانوں میں سامان چھپایا ہوا تھا، گرفتار ملزم کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا، ترجمان ایف آئی اے
پاکستان انتخابات میں منتخب 9 مئی کے اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے حکمت عملی تشکیل نو منتخب اراکین اسلم اقبال ، علی امین گنڈا پور اور امتیاز شیخ 9 مئی کے واقعات میں مطلوب ہیں، عدالت کی جانب سے ان رہنماؤں کو اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔
پاکستان لاہور: 9 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد میں ملوث میاں بیوی گرفتار تشدد سے گلناز کے سر، چہرے اور انگلی پر چوٹیں آئیں، بچی کو عارضی دیکھ بھال کےلیے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کردیا گیا ہے۔
پاکستان جلاؤ گھیراؤ کیس: صنم جاوید کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد 9 مئی کو ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے کیس میں ضمانت ملنے کے بعد دوسرے مقدمے میں گرفتار ہونے والی صنم جاوید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
پاکستان لاہور: کاہنہ میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک، 2 فرار 3 ڈاکو ناکہ لگا کر گن پوائنٹ پر لوگوں کو لوٹ رہے تھے، پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی، پولیس
پاکستان لاہور: حماد اظہر کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس کا چھاپہ، 2 ساتھی گرفتار پولیس نے اطلاع پر جعفریہ کالونی میں چھاپہ مارا، ساتھیوں نے پولیس اہلکاروں کو دیکھ کر شور مچادیا اور رہنما پی ٹی آئی موقع سے فرار ہوگئے۔
پاکستان لاہور: گیس لیکیج سے گھر میں دھماکا، 4 افراد جُھلس کر زخمی شاہدرہ میں واقع گھر میں گیس لیکیج کی وجہ سے چولہا جلاتے وقت دھماکا ہوگیا، زخمی افراد میں 12 سالہ ایمان اور ایک سالہ علی عباس بھی شامل ہیں۔
پاکستان لاہور: ڈاکو بیرون ملک سے آئی خاتون سے قیمتی پرس چھین کر فرار پرس میں 5 لاکھ کا موبائل فون، 4 لاکھ روپے نقد، سوا لاکھ کی غیر ملکی کرنسی موجود تھی، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرے عام پر آ گئی۔
پاکستان پنجاب پولیس نے الیکشن سیکیورٹی کیلئے ایک ارب 19 کروڑ روپے مانگ لیے پنجاب پولیس نے جلسوں، جلوسوں کی مانیٹرنگ اور الیکشن کے لیے کنٹرول روم قائم کر دیا، پولنگ کے دن ایک لاکھ 30 ہزار جوان سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔
پاکستان لاہور: سیف سٹی کیمروں کی مدد سے طالبہ کو ہراساں کرنے والا ڈرائیور گرفتار لڑکی ٹیکسی میں یونیورسٹی جارہی تھی کہ اس دوران ڈرائیور نے ہراساں کرنے کی کوشش کی جس کے بعد لڑکی نے 15 ایمرجنسی پرکال کی۔
Muntazir Ayub گلگت بلتستان کے دلکش رنگ: کھرفوچو پر ہائیکنگ اور نانگ ژھوق کی سیر (چوتھی قسط) منتظر ایوب