• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

آرمی چیف کی تقرری میں تاخیر پر وزیراعظم پر تنقید

شائع November 26, 2013
قائد حزب اختلاف خورشید شاہ۔ فائل فوٹو۔
قائد حزب اختلاف خورشید شاہ۔ فائل فوٹو۔

اسلام آباد: قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے منگل کے روز نئے آرمی چیف کی تقرری میں تاخیر پر وزیراعظم نوازشریف کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف نے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف کا اعلان ایک ماہ پہلے ہی ہوجاناچاہئیے تھا، معاملے پر تاخیر کر نامناسب نہیں تھا۔

قائد حزب اختلاف نے نوازشریف کو آرمی چیف کی تقرری میں سینیارٹی نظراندازنہ کرنےکامشورہ دیا ساتھ ہی انہوں نے یہ دعوی بھی کیا کہ مسلم لیگ نواز جب بھی حکومت میں آتی ہے تو ماضی کو بھول جاتی ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے حزب اختلاف کی تنقید کو بلاجواز قرار دیا اور واضح کیا کہ نہ صرف سبکدوش ہونے والے آرمی چیف بلکہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی جگہ نئے آرمی چیف اور چیف جسٹس کی تقرری بھی آئین کے مطابق کی جائے گی۔

پرویزرشید نے کہا کہ جو بھی محب وطن ملک کو دلدل سے نکالنے کیلئے آگے بڑھے گا، اس کا خیرمقدم کیا جائیگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024