• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

عراق: فوجی اڈے پر خود کش حملہ 7 افراد ہلاک

شائع November 26, 2013 اپ ڈیٹ November 27, 2013
فائل فوٹو۔۔۔
فائل فوٹو۔۔۔

بغداد: بغداد کے شمال میں واقع فوجی اڈے پر ایک خود کش حملے میں سات فوجی ہلاک جبکہ بائیس زخمی ہو گئے۔

پولیس کرنل اور طبی عملے کے افسر نے بتایا کہ طارمیہ شہر میں واقع ایک فوجی اڈے پر حملہ منگل کی شب ہوا۔

شہر کے پولیس افسر نے بتایا کہ حملے میں مارٹر گولے داغے گئے جس سے ہلچل مچ گئی۔ اسی وقت ایک خود کش حملہ آوار نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا دیا انہوں نے مذید بتایا کہ دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

طارمیہ کے فوجی اڈے کو جنگجو کی طرف سے کئی موقعوں پر نشانہ بنایا گیا ہے۔

سات نومبر کو قریبی فوجی تنصیب پر دو مسلسل کار خود کش حملوں کے نتیجے میں سولہ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔

عراق میں اس سال خونریز تشدد میں اضافے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر چھ ہزار آسے زیادہ ہو گئی ہے۔

تشدد کی یہ تازہ لہر گزشتہ چند ماہ سے جاری ہے جس میں فرقہ واریت کا رنگ نمایاں ہے، اس سے قبل بھی 2008 میں عراق شدید فرقہ وارانہ تشدد اور حملوں کا شکار رہا جس میں دسیوں ہزاروں افراد اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024