• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

عراق: خود کش حملوں اور دیگر واقعات میں 46 افراد ہلاک

شائع November 27, 2013
فائل فوٹو۔۔۔
فائل فوٹو۔۔۔

بغداد:عراق میں جاری لرزہ خیز فرقہ وارانہ خانہ جنگی میں بدھ کے روز بم دھماکوں اور دیگر حملوں میں 27 افراد ہلاک ہو گئے۔ دوسری جانب حکام نے بغداد میں ہلاک ہونے والے 19 افراد کی لاشیں بر آمد کی ہیں۔

عراق میں کچھ مہینوں بعد تاریخی انتخابات ہونے سے پہلے تشدد میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے جبکہ اس سال عراق میں خود کش بم حملوں اور پر تشدد واقعات میں تقریبا چھ ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور خدشہ ہے کہ عراق دو ہزار آٹھ میں ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات کی طرف بڑھ رہا ہے۔جس میں سینکڑوں افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

فوری طور پر کسی گروہ نے ان حملوں کی زمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس کی پشت پر القاعدہ ہوسکتی ہے جو عراق میں خاصی فعال ہے۔

زیادہ تر پر تشدد حملے بغداد اور عراق کے شمال اور مشرق میں سنی عرب علاقوں میں ہوئے ہیں۔

چار خودکش بمباروں نے اپنے آپ کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا، تاہم سیکورٹی فورسز نے ہلاک ہونے والوں میں کئی متوقع خودکش حملہ آوروں کو گولی مار دی کیونکہ قتل عام بہت برا ہو سکتا تھا۔

طبی افسر کے مطابق دارالحکومت کے دو مختلف علاقوں میں پولیس نے بیس اور تیس سال عمروں کے درمیان 14 نوجوانوں کی لاشیں بر آمد کی ہیں جنھیں گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔

آٹھ افراد کی آنکھوں پر پٹیاں بندھی ہوئیں تھیں جبکہ چھ افراد کو ایک نہر میں پھینک دیا گیا تھا۔

شمالی ضلع حوریا میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو الصبح ہلاک کر دیا گیا تھا جس میں تین مرد اور دو خواتین شامل تھیں۔

فرقہ وارانہ لڑائی میں سنی اور شیعہ ملیشیا با قاعدگی سے ایک دوسرے کے افراد کو اغواء اور قتل کر رہے ہیں اور آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی لاشوں کو سڑکوں پر پھینک رہے ہیں جن پر بد ترین تشدد کیا گیا ہے۔

بدھ کے روز دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں فائرنگ، بم دھماکوں اور مارٹر گولوں کے حملوں میں مذید پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔

اس کے علاوہ ابو غریب میں فائرنگ، بم دھماکوں اور چار خود کش حملوں سمیت واقعات میں بائیس افراد ہلاک ہو گئے۔جبکہ بغداد کے مغرب میں ایک جنازے پر خود کش حملے کے نتیجے میں نو افراد ہلاک ہو گئے۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024