• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

یمن : نا دانستہ فضائی حملے میں 15افراد ہلاک

شائع December 13, 2013
یمن  میں شادی کی تقریب میں جانے والے ایک قافلے کو غلطی سے القاعدہ کا قافلہ سمجھ کر فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا، حکام۔، فوٹو اے ایف پی۔۔
یمن میں شادی کی تقریب میں جانے والے ایک قافلے کو غلطی سے القاعدہ کا قافلہ سمجھ کر فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا، حکام۔، فوٹو اے ایف پی۔۔

صنعا: مقامی حکام کے مطابق جمعرات کو یمن میں شادی کی تقریب میں جانے والے ایک قافلے کو غلطی سے القاعدہ کا قافلہ سمجھ کر فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 15افراد ہلاک ہو گئے۔

حکام نے صوبہ البيضاء‎ کے مرکز میں فضائی حملے کے طیارے کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے لیکن قبائلی اور مقامی میڈیا کے ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ ڈرون حملہ تھا۔

سیکورٹی افسر کے مطابق فضائی حملے میں ہدف خطا ہو گیا اور شادی کی تقریب میں جانے والے ایک قافلے پر لگ گیا جس میں دس افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے اور پانچ شدید زخمی ہاسپتل میں دم توڑ گئے جبکہ پانچ مذید زخمی بھی ہیں۔

ایک امریکی افسر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر میڈیا اطلاعات کے حوالے سے بتایا تھا کہ ایک انسداد دہشت گرد حملے میں شادی کی تقریب کے ارکان ہلاک ہو گئے۔

یمن میں امریکی ڈرون حملوں میں اضافہ جزیرہ نما عرب میں القاعدہ کے خلاف واشنگٹن مہم کا حصہ ہے۔

واضح رہے کہ انسانی حقوق کی تنظیم واچ ڈاگ نے اگست میں جاری اپنی ایک تفصیلی رپورٹ میں کہا تھا کہ یمن میں امریکی مسلح حملوں اور ڈرون حملوں میں درجنوں شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

پیر کو مشرقی یمن میں کار پر امریکی ڈرون مزائل حملے میں کم از کم تین افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024