• KHI: Maghrib 6:30pm Isha 7:46pm
  • LHR: Maghrib 6:02pm Isha 7:23pm
  • ISB: Maghrib 6:07pm Isha 7:30pm
  • KHI: Maghrib 6:30pm Isha 7:46pm
  • LHR: Maghrib 6:02pm Isha 7:23pm
  • ISB: Maghrib 6:07pm Isha 7:30pm

ہندی سینیما کے معروف اداکار فاروق شیخ انتقال کرگئے

شائع December 28, 2013
اداکار فاروق شیخ —فائل فوٹو بشکریہ ہندوستان ٹائمز۔
اداکار فاروق شیخ —فائل فوٹو بشکریہ ہندوستان ٹائمز۔
اداکار فاروق شیخ فلم امراؤ جان ادا کے کردار میں—فوٹو بشکریہ ہندوستان  ٹائمز۔
اداکار فاروق شیخ فلم امراؤ جان ادا کے کردار میں—فوٹو بشکریہ ہندوستان ٹائمز۔

نئی دہلی: ہندوستانی فلموں کے مشہور اداکار فاروق شیخ 65 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے گزشتہ رات دبئی میں انتقال کرگئے۔

فاروق شیخ کے اہلِ خانہ ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے جو کافی دنوں سے بیمار تھے۔

ان کے جسد خاکی کو آج دبئی سے ہندوستان کے شہر ممبئی منتقل کیا جائے گا۔

فاروق شیخ کی موت سے جہاں ہندوستانی فلم انڈسٹری پر سوگ طاری ہوگیا وہیں ان کے پرستاروں میں غم کی لہر ڈور گئی۔

بی بی سی ہندی کے مطابق فاروق شیخ آشا بھوسلے کے کنسرٹ کے سلسلے میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی گئے تھے۔

شیخ ہندی فلم انڈسٹری میں کافی مقبول رہے۔ اُنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 1973ء میں ہندوستان کی آزادی پر بنے والی فلم 'گرم ہوا' سے کیا تھا۔

اس کے علاوہ اداکار فاروق شیخ نے فلم 'شطرنج کے کھلاڑی، چشم بدور، ساگر، میرے ساتھ چل، بازار، کسی سے نہ کہنا، رنگ برنگی، سلمی، فاصلے، کھیل محبت کا، نوری اور امراؤ جان ادا' سمیت متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

وہ اسی سال ریلیز ہونے والی فلم ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ اور گذشتہ سال ریلیز ہوئی فلم ’شنگھائی‘ میں بھی نظر آئے تھے۔

یہی نہیں بلکہ شیخ فاروق آرٹ فلموں کے حوالے سے بھی کافی مقبول تھے، جبکہ انہوں نے ٹی وی ڈراموں میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

کارٹون

کارٹون : 20 ستمبر 2024
کارٹون : 19 ستمبر 2024