• KHI: Asr 4:49pm Maghrib 6:30pm
  • LHR: Asr 4:19pm Maghrib 6:02pm
  • ISB: Asr 4:23pm Maghrib 6:07pm
  • KHI: Asr 4:49pm Maghrib 6:30pm
  • LHR: Asr 4:19pm Maghrib 6:02pm
  • ISB: Asr 4:23pm Maghrib 6:07pm

زرداری کے خلاف نیب ریفرنسز کیس کی سماعت 18جنوری تک ملتوی

شائع January 9, 2014
سابق صدرکی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، اور ان کے استقبال کے لیے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد عدالت کے باہر موجود تھی۔—اے ایف پی۔
سابق صدرکی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، اور ان کے استقبال کے لیے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد عدالت کے باہر موجود تھی۔—اے ایف پی۔

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کے پانچ ریفرنسز سے متعلق آج جمعرات کے روز احتساب عدالت کی سماعت کے موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

سابق صدرکی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، اور ان کے استقبال کے لیے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد عدالت کے باہر موجود تھی۔

اس موقع پر آصف زرداری کے وکیل اور سابق وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مؤکل پہلے بھی عدالت میں پیش ہوتے رہے ہیں اور آئندہ بھی ہوں گے۔

فاروق ایچ نائیک نے عدالتی کارروائی کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ آج سابق صدر پر دو کیسز میں فردِ جرم عائد کی جانی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال آٹھ ستمبر کو اپنے عہدۂ صدارت سے سبکدوش ہونے کے بعد آصف زرداری پہلی بار مقدمات کا سامنا کرنے احتساب عدالت پہنچے، اس دوران پیپلز پارٹی کے کئی اہم رہنماء بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔

ریفرنس کی آئندہ سماعت اٹھارہ جنوری کو ہوگی جس میں آصف علی زرداری کے وکلا فردِ جرم پر اپنے دلائل دیں گے۔

سابق صدر زرداری کے خلاف یہ ریفرنسز قومی احتساب بیورو (نیب) نے تیار کیے تھے جن میں وزیراعظم نواز شریف کے دوسرے دورِ حکومت 1997ء کے مقدمات کی ذکر کیا گیا تھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Israr Muhammad Jan 09, 2014 10:07pm
سیاسی‏ ‏جنرل‏‏ ‏عدالت‏ ‏کے‏سامنے‏ ‏ ‏پیش‏ ‏ھوا‏‏ ‏اور‏ ‏فوجی‏ ‏جنرل‏‏ ‏نے ‏ہسپتال‏ ‏میں‏ ‏پناہ‏ ‏لی‏ ‏ھے‏ ‏پیش‏ ‏ھونے‏ ‏کے‏ ‏ڈر‏ ‏سے‏ ‏یہ‏ ‏ھے‏ ‏اصل‏ ‏فرق‏ ‏ ‏

کارٹون

کارٹون : 20 ستمبر 2024
کارٹون : 19 ستمبر 2024