• KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:31am Sunrise 5:55am
  • KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:31am Sunrise 5:55am

شارجہ کی وکٹ پر گھاس کا امکان نہیں

شائع January 14, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

جے پور: پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے اتوار کو سری لنکا کے خلاف دبئی ٹیسٹ میں شکست کی ذمہ داری بے جان پچ پر ڈال دی تھی۔

لیکن امکان ہے کہ جمعرات سے شارجہ میں شروع ہونے والے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں بھی اسی طرح کی پچ انہیں خوش آمدید کہے گی۔

یہ پاکستان کی ہوم سیریز ہے لیکن متحدہ عرب امارات کے گراؤنڈ سٹاف کو پاکستان کرکٹ بورڈ یا پھر کپتان مصباح سے کسی قسم کی پیشگی ہدایات نہیں ملیں کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچوں میں کس طرح کی وکٹیں تیار کرنی ہیں۔

شارجہ میں گراؤنڈ مین محمد زمیل نے ٹیلی فون پر خصوصی گفتگو میں بتایا دبئی کی پچ بالکل بے جان نہیں بلکہ اس پر گھاس تھی، لیکن پاکستانی باؤلر اس کا فائدہ نہیں اٹھا سکے۔

'شارجہ میں زمین کے نیچے کھارے پانی کی وجہ سے پچ پر گھاس نہیں ہو سکتی، لیکن ہم ایسی وکٹ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں جس سے بلے باز اور باؤلر یکساں فائدہ اٹھا سکیں'۔

'اچھی وکٹ وہ ہوتی ہے جو پانچ دنوں تک برقرار رہے اور ابو ظہبی اور دبئی میں کھیلے گئے دونوں ٹیسٹ میچوں میں پچیں پانچویں دن تک اچھا کھیلں'۔

زمیل نے پوچھا کہ اس طرح کی پچوں کو آپ کیسے برا کہہ سکتے ہیں؟

پاکستان میں پیدا ہونے والے زمیل اُس وقت سے شارجہ کی پچیں تیار کر رہے ہیں جب سی بی ایف سی یہاں عالمی میچوں کی میزبانی کرتی تھی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر یو اے ای میں 'ہوم سیریز' کے لیے اپنے کیوریٹرز کے ذریعے پچیں تیار کرنے کی روایت ختم کر دی ہے۔

ماضی میں پی سی بی کے کیوریٹرز ہوم سیریز سے پہلے اور دوران باقاعدگی سے ابو ظہبی اور دبئی جاتے تھے لیکن پچھلے چار سالوں سے ایسا نہیں ہوا۔

شاید یو اے ای کے حکام پچوں کی اپنے لوگوں سے تیاری کرانا چاہتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024