• KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm
  • KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm

تعلیم ادھوری چھوڑنے والی بولی وڈ حسینائیں

شائع January 29, 2014 اپ ڈیٹ January 30, 2014

دنیا بھر میں تعلیم کے فروغ کیلئے کافی کوششیں کی جاتی ہیں اور ہندوستان میں بھی بولی وڈ فنکار اور کھلاڑیوں سمیت معروف شخصیات یہ پیغام دیتے نظر آتے ہیں، مگر دلچسپ بات یہ ہے کہ بولی وڈ کی خوبصورت اداکارائیں یوں تو دلفریب اداؤں اور اپنے کام کی وجہ سے مداحوں کے دلوں پر راج کرتی ہی ہیں لیکن ان میں بیشتر خود زیادہ تعلیم یافتہ نہ ہونے کے باوجود اپنے شعبے میں کامیابیاں سمیٹنے میں کامیاب نظر آتی ہیں۔

خواتین کے تحفظ کیلئے ایک موبائل فون ایپلیکشن کی حمایت کے بعد کرینہ کپور 2014 میں تعلیم کے شعبے پر توجہ دینا چاہتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میں کچھ کرنا چاہتی ہوں، ہمیں اپنے ملک سے جاہلیت کے خاتمے کی کوشش کرنا چاہئے اور میں اس مقصد پر یقین رکھتی ہوں۔

بولی وڈ کی کیوٹ گرل کاجول دیوگن نے 1992 میں اٹھارہ سال کی عمر میں فلم 'بے خودی' سے بولی وڈ انڈسٹری میں قدم رکھا اور پھر اتنی مصروف ہوئیں کہ تعلیم مکمل نہ کرسکی۔

اسی طرح او لالا گرل ودیا بالن بھی ممبئی یونیورسٹی سے ماسٹرز ڈگری حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

سوناکشی سنہا اس حوالے سے قابل ذکر ہیں کہ انھوں نے بولی وڈ میں داخلے سے قبل ممبئی سے فیشن ڈیزائننگ میں ڈگری حاصل کرلی تھی۔

بولی وڈ کو متعدد رومینٹک فلمیں دینے والے ڈائریکٹر مہیش بھٹ کی بیٹی عالیہ بھٹ جو ہیں تو بس انیس سال کی لیکن فلم 'اسٹوڈینٹ آف دی ایئر' جیسی کامیاب فلم اداکاری کے جوہر دکھائے تاہم فلم 'سنگھرش' میں چائلڈ اسٹار کے طور پر نظر آئیں۔

اُرمیلہ ماٹونڈکر نے فلمی سفر کا ّآغاز 1983 کی فلم 'معصوم' میں چائلڈ اسٹار کے طور پر کیا اور اس کے بعد سترہ سال کی عمر میں وہ 'ناراسیماہ' نامی فلم میں بطور ہیروئن جلوہ گر ہوئیں۔

کپور خاندان سے تعلق رکھنے والی کرشمہ اپنی اداﺅں سے شائقین پر تو جادو کرنے میں کامیاب رہیں مگر دلچسپ بات یہ ہے کہ تعلیمی میدان میں وہ صرف پرائمری تک ہی پڑھ سکیں اور پھر بولی وڈ کے میدان میں کود پڑیں، اپنے کریئر کا آغاز انہوں نے 1991 میں فلم 'پریم قیدی' سے کیا اور اس وقت وہ صرف سترہ سال کی تھیں۔

بولی وڈ میں باربی ڈول کا خطاب رکھنے والی کترینہ کیف نے ماڈلنگ سے فنی سفر شروع کیا اور اس کے بعد 2003 میں بیس سال کی عمر میں فلم 'بوم' میں نظر آئیں جو خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کرسکی لیکن اب وہ لاکھوں دلوں کی دھڑکن ہیں۔

سابق ملکہ حسن ایشوریہ رائے بچن دنیا کی سب سے خوبصورت حسینہ بننے میں تو کامیاب رہیں مگر زولوجی میں ڈگری لینے میں ناکام رہیں اور انہیں کالج چھوڑنا پڑا، اس کے بعد زراعت میں ڈگری حاصل کرنے کی کوشش بھی کی مگر مس ورلڈ مقابلے میں شرکت کی وجہ سے کامیاب نہیں ہوسکیں۔